امیر مقامی محمد قیصر غوری ودیگر کے ہاتھوں انعامات واسنادکی تقسیم

ظہیرآباد ۔28/جولائی (مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ظہیرآباد نارتھ کے زیر نگرانی سی آئی او چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی ملک گیر مہم "مٹی میں ہاتھ دل وطن کے ساتھ "کا اختتامی پروگرام اتوار کی دوپہر اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد زیر صدارت امیر مقامی ظہیر آباد نارتھ جناب محمد قیصر غوری منعقد ہوا جس میں انھوں نے مہم کی کامیابی پر طلبہ اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجر کاری بڑی اہمیت رکھتی ہے مہم کے دوران چار اسکولز ڈرائنگ مقابلہ انعام اول نداتبسم عوامی ہائی اسکول دوم صوبیہ زرین اسلامیہ ماڈل اسکول اور سوم غوثیہ ہائی اسکول 2B گڑھی تحریری مقابلہ میں تحریم خانم نصر اسکول ،تقریری مقابلہ میں نظیفہ کونین اور بشری’بیگم ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو امیر مقامی محمد قیصر غوری معاون امیر مقامی محمد معین الدین کے ہاتھوں certificate اور کامیاب طلبہ میں انعامات عطا کئے گئےاور سی ائی او کے چار سرکلز گڑھی، احمدنگر ، وطن باغ اور خان محلہ کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والےاور کامیاب طلبہ کو بھی انعامات دیئے گے اس پروگرام میں محترمہ ہما تنویر ناظمہ شعبہ خواتین ظہیرآباد نارتھ "پودے کیوں لگائے جائیں عنوان پر اور معاون ناظمہ نسیم فاطمہ نے بھی خطاب کیا مہم کنوینر و انچارج سی ائی او ظہیرآبا د محترمہ فہمیدہ بیگم نے ایک ماہی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی پروگرام کا آغاز حبہ طہورہ طالبہ کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا افتتاحی کلمات نظیفہ کونین cio نے اداکیں مہم کاترانہ افشاں نوری نے پیش کیں نظامت حذیفہ افنان صدر Gio جبکہ اظہار تشکر ثناء تبسم کو کنوینر مہم نے پیش کیں مذکورہ اسکولس کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ والدین اور ٹیچرس اور سی ائی او سرکلز کے طلباء و والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے