کنڑی زبان کے ’’یوم صحافت‘‘ پر صحافیوں کو تہنیت بھی پیش کی گئی

بیدر۔ 31؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیک ورڈ کلاسیس اکریڈیٹڈ ایڈیٹرس اینڈ رپورٹرس اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر کی جانب سے آج 31؍جولائی کو یوم صحافت (کنڑا) کا اہتمام کیاگیا۔ اس کے ساتھ ہی سینئر صحافی گندھروا سینا کی دختر کیرتی سینا کانیاکنڑی اخبار’’ سمردھیا نیلے ‘‘ کی رسم ِ اجراء سابق صدر ضلع پنچایت جناب راج شری سوامی کے پی سی سی مہیلا یونٹ بنگلور کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ ممتاز سماجی کارکن جناب سری کانت سوامی نے ’’سمردھیا نیلے ‘‘ اخبار کی ویب سائٹ کاافتتاح کیا۔ میڈیا اکیڈمی حکومت کرناٹک کے رکن جناب ماڑپا اڈسارے نے اپنے خطاب میں کہاکہ پتریکا بھون بید رکاشیلانیاس میرے KUWJکے ضلع صدر کے دور میںہواتھا۔ میں جب میڈیا اکادمی کارکن بناتب میں نے بیدر ضلع کے 7افراد کوایوارڈ س دلائے۔
جناب سری کانت سوامی نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحافت کے میدان میں پہلے کرپشن نہیں تھا۔ اب کچھ زیادہ ہی کرپشن ہوگیاہے۔ جس وقت میری اہلیہ راج شری سوامی صدرضلع پنچایت بیدر تھیں ،اس وقت ضلع کے مختلف مسائل اخبارات کے ذریعہ ہی ہم تک پہنچتے تھے۔ محترمہ راج شری سوامی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اخبارکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جناب گندھرواسینانے تقریب کی کارروائی چلائی اور کہاکہ کورونا کال میں سری کانت سوامی نے قدیم شہر میں کافی کام کیا۔ صرف قدیم شہر ہی نہیں نئے شہر اور گاؤں تک بھی سری کانت سوامی کی خدمات کادائرہ تھا۔  یہاں تک کہ جب میں کورونا کاشکار ہواتب بھی سوامی نے میری کافی مدد کی۔ ان کامجھ پراحسان ہے۔ موصوف نے آگے بتایاکہ جب کبھی سیاست دان اقتدار میں آتے ہیں انہیں اخبارات دشمن محسوس ہوتے ہیں۔
’’یوم صحافت ‘‘ کو دیکھتے ہوئے کنڑی، انگریزی اور اردو صحافت کے مختلف صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی جن میں ناگ شٹی دھرم پورے ، راج شیکھرپاٹل اشٹور ، محمدیوسف رحیم بیدری وغیرہ شامل تھے۔ ان کے علاوہ اخبار کے ہاکر س سدانند ، اور چندرپا کونڈا وغیرہ کوبھی تہنیت پیش کی گئی اور  توصیفی سند سے نوازاگیا۔ تمام مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ آخر میں سمردھیا نیلے کی ایڈیٹر محترمہ کیرتی سینا نے اظہار تشکر کیا۔ تقریب کے فوری بعد اسنیکس اور چائے کااہتمام تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے