گلبرگہ ۔ 31؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): حلیمہ انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ کی جانب سے ممتاز ادیب ،شاعر و صحافی جناب مبین احمد زخم ؔکی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اردو زبان و ادب اور اردو صحافت پر جامع اظہار کیااور کہاکہ ہمیں آج حالات کا بڑی گہرائی اورارتکاز سے جائزہ لیتے ہوئے مثبت سوچ و فکر کے ساتھ بڑی یکسوئی سے کام کرنا چاہیے۔ نیز خود احتسابی بھی بہت ضروری ہے۔صدر امجد جاوید نے مبین احمد زخم کے ادبی اور صحافتی کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں غیر معمولی سنجیدگی ہے اور کام کو بڑے اچھے انداز سے کرنے کا یدطولیٰ رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کی آپ اب تک اپنی پچیس سالہ ادبی و صحافتی طویل سفر میں کم وبیش سولہ کتابوں کے مصنف ہیں اور آپ کو بین الاقوامی انعام اعزاز و اکرام سے بھی نوازا گیا۔
’’ چراغِ نور‘‘ کے کئی خاص نمبر شائع کیے اور حال ہی میں بر صغیر کے مشہور ومعروف افسانہ نگار جناب حمید سہروردی کی ادبی شخصیت وافسانہ نگاری پر خاص نمبر شائع کیاجسکی تمام ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ہورہی ہے اورتمام خاص شمارے ادبی و تہذیبی اعتبار سے ادب و تہذیب کے میدان میں ایک نمایاں اضافہ ہیں۔ شکریہ کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ اس بات کی اطلاع مبین احمد زخم ؔ کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے