بیدر۔ 13؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): بھالکی تعلقہ میں خانہ پور کے قریب گیامکھ گپتالنگیشور مندر سے پاپ ناش مندر بھکت منڈلی اور بھجن منڈلی کے ذریعہ پیر کے روز بیدر کے پاپ ناش مندر تک کانوڑ یاترانکالی گئی۔ جس میں عقیدت مندوں نے انتہائی عقیدت کے ساتھ حصہ لیا۔عقیدت مندوں نے گیامکھ گپتالنگیشور مندر کے چشمے سے پانی سے دو برتن بھرے اور 20 کلومیٹر پیدل چل کر پاپ ناش مندر پہنچے۔ پھر انہوں نے اسی پانی سے شیولنگ پر مسح کیا۔کانوڑ یاترا کی روایت شمالی ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں رائج ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ یاترا جنوبی ہند کی ریاستوں میں نکالی جا رہی ہے۔ یہ یاترا ضلع میں مسلسل تیسرے سال نکالی گئی ہے۔
پاپ ناش دیوستھا ن بھجن منڈلی کے سربراہ مہیش پاٹل نے کہا کہ یاترا میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور اپنی عقیدت کا اظہارکیا۔ ممتاز شخصیات بسواراج شیلونت، اروند شیلونت، پربھو پاٹل، بابو راؤ، وجے کمار، سابق فوجی راملو، مہیش نمبورے اور دیگر نے شرکت کی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
