بیدر۔ 13؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری):  آج کے نوجوان مختلف وجوہات کی بنا پر گانجہ، افیون، کوکین، چرس، ہیروئن، شراب وغیرہ جیسے منشیات کے غلام بنتے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کی نشے کی لت کی وجہ سے نہ صرف ان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں کم ہوتی ہیں بلکہ خاندانی ماحول اور معاشرہ بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔یہ بات خواتین اوربہبودی ء اطفال کے ڈپٹی ڈائرکٹر ایم ایس شری دھر نے کہی۔ وہ چہارشنبہ کو ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، خواتین اور بہبودیء اطفال ، ضلع ڈس ایبلڈ اور بزرگ شہری محکمہ کے اشتراک سے منعقد ’’نشہ مکت بھارت مہم ‘‘ کے پانچویں سالانہ اتسو پر خطاب کررہے تھے۔
 یہ ہر شہری کا بنیادی فرض ہے کہ کوئی بھی شخص نشہ پرمبنی اشیاء کی فروخت، نقل و حمل یا استعمال کرنے پر پولیس کی توجہ میں لایاجائے۔ عموماً ملک کا محنت کش طبقہ بڑی تعداد میں ان برائیوں کا شکار ہو رہا ہے اس کے ملکی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے میں جرائم میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس پروگرام کے منتظم ضلع افسر شریکانت مینگاجی، بیدر چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم آفیسر شاردا کلملکر، ڈسٹرکٹ ڈس ایبلڈ ویلفیئر آفیسر سبھاش رتنا، سپروائزر، دفتری عملہ، آنگن واڑی کارکنان اور عوام موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے