نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے ڈاکٹر ذیشان کی کوششیں قابلِ ستائش: ذاکر حسین

اعظم گڑھ،18 اگست: آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کاؤنسل نے ملک بھر سے 40 سال سے کم عمر کے 40 نمایاں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں منتخب کیا ہے، جن میں ڈاکٹر محمد ذیشان کا نام بھی شامل ہے۔ اس انتخاب کے لیے ملک بھر سے ہزاروں امیدواروں کے درمیان سخت مسابقتی مراحل طے کیے گئے۔

ڈاکٹر ذیشان اعظم گڑھ کے پسماندہ دیہی علاقوں میں برسوں سے تعلیمی و سماجی بیداری کی مہم چلا رہے ہیں، اور الفاروق پبلک اسکول کے ذریعہ سینکڑوں بچوں کی زندگیاں سنوار چکے ہیں۔ یہ اعزاز درحقیقت اُن تمام نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر عزم سچا ہو تو چھوٹے گاؤں کی مٹی سے بھی عالمی پیمانے کے رہنما اُبھرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان کو الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) بانی ذاکر حسین نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے