سدھارتھ نگر: 79ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسییشن سدھارتھ نگر اور جنرل پریکٹیشنر ایسوسییشن نے مل کر پرچم کشائی کی۔ نیشنل انٹیگریڈ میڈیکل ایسوسییشن سدھارتھ نگر کے سرپرست ڈاکٹر کے پی پانڈے نے پرچم کشائی کو انجام دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پانڈے نے سبھی سے دیش میں ایکتا بنائے رکھنے کی اپیل کی اور بتایا کہ 15 اگست ہم سب کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں ذات پات، دھرم اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ایک ہندوستانی بن کر رہنا ہے اور آپس میں میل محبت اور بھائی چارگی کا رشتہ قائم رکھنا ہے۔

نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسییشن ‘نیما’ کے صدر ڈاکٹر جاوید کمال نے کہا کہ دراصل یوم آزادی ان شہیدوں کا قرض ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر ہم کو آزادی کی سانس میسر کرایا۔ ان کا یہ قرض ہم کسی بھی طرح نہیں اتار سکتے، بس ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم ان خوابوں کی تعبیر کر سکیں جو شہیدوں کی آنکھوں میں تھا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رفیع الدین، ڈاکٹر آر این جیسوال، ڈاکٹر مدھو سودن پانڈے، ڈاکٹر مسعود اختر، ڈاکٹر افضل حسین، ڈاکٹر کملیش مشرا اور ڈاکٹر احمد حسین موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے