ظہیرآباد میں جلسہ سیرت النبیؐ سے مقررین کا خطاب

ظہیرآباد 5/ ستمبر(مشرقی آوازجدید): شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیر اہتمام  کل دوپہر اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر جلسہ سیرت النبی” محمد صلعم کا پیغام انقلاب ” زیر نگرانی امیر مقامی محمد قیصر غوری منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہاکہ ماہ ربیع الاول میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی آپؐ کی تشریف آوری سے جہالت کے گہرے اندھیرے چھٹ گئے اور انسانیت، رحمت عالم کے طور پر کائنات اور دنیا کیلئے ایک عظیم نعمت ہے، اللہ تعالٰی  نے آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا آپ اخلاق کے بلند درجہ پر فائز کئے گئے  آپ توحید انقلاب تعلیمی انقلاب معاشرتی انقلاب عدل وانصاف کا انقلاب عفوودرگزر کا انقلاب برپا کیا قبل ازیں بطور مہمان خصوصی شریک معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب  جناب محمد معین الدین ضلعی ناظمہ محترمہ ھاجرہ بیگم نے بھی خطاب کیا۔
اس جلسہ کا آغاز سی آئی او انچارچ  محترمہ فہمیدہ بیگم کی کے تلاوت قرآن وترجمانی سے ہوا۔ افتتاحی کلمات مقامی ناظمہ محترمہ ہما تنویر نے پیش کئے طوبی ارم نے جی آئی او کا تعارف پیش کیا منہاج بیگم نے نعت شریف پیش کی ناظم محلہ محترمہ ذکیہ سلطانہ نے اظہار تشکر کیا جبکہ نظامت کے فرائض عزیزی طوبی ارم نے بحسن وخوبی انجام دیں۔ اس موقع پر ارکان، کارکنان کے علاوہ خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے