ظہیرآباد/ کوہیر 5/ستمبر(مشرقی آواز جدید): منڈل سطح پر اسکولی طلباء کیلئے 69 واں اسکول گیمز فیڈریشن کی تحت تلنگانہ سوشیل ویلفیئر اسکول کے احاطہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منڈل ایجوکیشن آفیسر محمد ذاکر حسین نے کہا کہ طلباء کیلئے تعلیم کے ساتھ جسمانی کھیل بھی ضروری ہے، کیوں کہ کھیل سے جسمانی نشوونما ہوتی ہے۔ ذہنی تھکن دور ہوتی بے، اور اعضاء مضبوط ہوتے ہیں۔ آپسی بھائی چارہ فروغ پانے میں مدد ملتی ہے۔ کھیلوں کا آغاز ایس ،جی۔ایف کا پرچم لہرا کر کیا گیا ۔ منڈل کے تمام ہائی اسکول کے انڈر 14 اورانڈر 17 سال کے طلباء وطالبات نے کھو کھو، کبڈی اور والی بال کھیل ہوے۔فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس، عبدالمجیب، سریکھا، جلیجا،نے دو روزہ کھیل کے مقابلے کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرز پربھو،شبانہ بیگم، سچترا، بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں کامیاب ٹیم کوذاکر حسین منڈل ایجوکیشن آفیسر کےہاتھوں مومینٹو اور میڈل سے نوازا گیا۔ ضلعی سطح کے مقابلے میں منڈل کا نام روشن کرنے نیک تمنائیں کا اظہار کیا۔ اساتذہ محمد الیاس ،بدرالدین، وسنت راج، عبدالحی ،اجولا،راکیش، افتخار،رضیالدین و دیگر موجودہ تھے۔۔۔
