بیدر۔ 12؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): مورخہ 11؍ستمبر کو حج بھون بنگلور میں منعقدہ ریاستی حج کمیٹی کی میٹنگ میں شمالی کرناٹک (بیدر) سے نمائندگی کرنیو الے ریاستی حج کمیٹی کے رکن جناب سید منصوراحمد قادری نے چیرمین اور سکریڑی (ایگزیکٹیوافسر) سے تحریری طورپر درخواست دی اور ان سے گزارش کی کہ حج کمیٹی کی میٹنگ کی نوٹس اور ایجنڈا اردوزبان میں جاری کیاجائے جوکہ ہماری عام بول چال کی ہندوستانی زبان ہے۔ میٹنگ کی تفصیلات (Minuts)اگر اردو میں درج کی جائیں گی تو اراکین کو بھی ریاستی حج کمیٹی کے سارے معاملات سمجھنے اور اس کوحل کرنے کیلئے مشورہ دینے اور اس کاحصہ بننے میں آسانی ہوگی۔ کیوں کہ کمیٹی کے تقریباً تمام ممبر (اراکین) انگریزی یا کنڑاکی بہ نسبت اردو زبان سے زیادہ واقف ہیں۔ جناب سید منصوراحمدقادری کی اس درخواست پر EOاور چیرمین نے کہاکہ وہ اس پرپوزل کو حکومت کو روانہ کریں گے اور حکومت سے اجاز ت لے کر اس پر عمل کریں گے۔ مسٹر قادری نے درخواست کی کاپی میڈیا کے حوالے کرتے ہوئے کہاکہ وقف اور حج محکمہ جات جو خالص مسلمانوں کے لئے کام کرتے ہیں ، اگر ان اداروں میں بھی اردو کے ساتھ انصاف نہیں ہوگاتو پھر کہاں انصاف ہوگا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے