مولانا عتیق قاسمی سرپرست مفتی اسلم سلطان قاسمی صدر اور مفتی عبدالصبور قاسمی جنرل سکریٹری حافظ اکبر خازن منتخب

سنگاریڈی 15/ستمبر (مشرقی آوازجدید): مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی میں جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کا انتخابی اجلاس آج نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام منڈل و تعلقہ جات کے صدور، نائبین، معتمدین، اراکینِ عاملہ و منتظمہ اور شعبہ جاتی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا عتیق احمد قاسمی دامت برکاتہم نے فرمائی جبکہ جمعیۃ علماء تلنگانہ کے جنرل سکریٹری حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب بحیثیت مبصر شریک ہوئے۔اور انتخابات کی نگرانی فرمائی۔
اجلاس کا آغاز قرأتِ قرآن و نعتِ رسول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد مفتی عبدالصبور قاسمی نے سابقہ میعاد کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کارگزاریوں کا جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں مبصر اجلاس نے ضابطہ انتخاب کی وضاحت کی اور انتخابات کا عمل شروع کیا۔
انتخابی عمل کے نتیجہ میں درج ذیل ذمہ داران منتخب ہوئے: سرپرست: حضرت مولانا عتیق احمد قاسمی صاحب، صدر ۔ مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی ، نگاریڈی، جنرل سکریٹری: مفتی عبدالصبور قاسمی، خازن: حافظ اکبر صاحب۔ نائبین صدور: حضرت مولانا حشمت صاحب (پٹن چیرو)، مولانا نصیر  صاحب (سداسیوپیٹ)، مولانا نصیر  صاحب (نارائن کھیڑ)، مولانا عظیم (سیوانگر)۔ سکریٹریز: مفتی عبدالباسط مظاہری (کوہیر)، مولانا مصباح (سداسیوپیٹ)، مفتی فیاض (سنگاریڈی)، قاضی ناہید (پٹن چیرو)۔ شعبہ جاتی ذمہ داران: اصلاحِ معاشرہ: مولانا عتیق احمد قاسمی، دینی تعلیمی بورڈ: مولانا عمر (صدر، سنگاریڈی)، حافظ عبدالمجیب (جنرل سکریٹری، کتوری)، محکمۂ شرعیہ: مفتی اسلم سلطان قاسمی، جمعیۃ یوتھ کلب: حافظ ارشد (ظہیرآباد)، لیگل سیل (JEM): عبدالماجد (پان شاپ)۔
اس کے علاوہ اراکینِ عاملہ و منتظمہ کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔ اجلاس کے دوران جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے تحت قائم 16 یونٹس کے نومنتخب صدور کی شال پوشی و تہنیت بھی کی گئی، جس سے اجلاس کی رونق میں اضافہ ہوا۔
آخر میں سرپرست اجلاس حضرت مولانا عتیق احمد قاسمی نے تمام نومنتخب عہدیداران کو نصیحت فرمائی اور دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام کیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے