مہراج گنج24/ستمبر (نمائندہ): جامعہ فاروقیہ اے پی جے عبد الکلام نگر مہراج گنج کے بانی و مہتمم حضرت مولانا مفتی شعیب احمد قاسمی کی دعوت پر مہراج گنج کے نوجوان علماء ،ائمہ مساجد اور بہی خواہان قوم کی ایک میٹنگ مسجد قباء پڑری میں رکھی گئی۔ جس میں حالات حاضرہ میں مدارس و مساجد کے درپیش مسائل کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور طے پایا کہ پہلے سے اس میدان میں کام کرنے اور نوجوان علماء کی نمائندگی کرنے والی تنظیم "انجمن تحفظ سنت مہراج گنج” کو وسعت دیے کر اور بھی متحرک اور فعال بنایا جائے جس کے نتیجے انجمن تحفظ سنت مہراج گنج کے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا، جو اس طرح ہے۔
سرپرست: حضرت مولانا شبیر احمد قاسمی صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج
حضرت مولانا مفتی محمد شعیب صاحب قاسمی بانی و مہتمم جامعہ فاروقیہ اے پی جے عبد الکلام نگر مہراج گنج
صدر و نائب صدر: مولانا صدر الدین و نائب صدر مولانا ابن الحسن صاحب قاسمی۔ و مولانا سعیداللہ قاسمی۔ مولانا سعید احمد صاحب قاسمی.
جنرل سیکریٹری و نائب: مولانا اشفاق اللہ خان ندوی، و نائب مولانا سراج احمد قاسمی، مولانا شفیع اللہ قاسمی، مولانا آفتاب عالم ثاقبی
خزانچی: مولانا رئیس احمد قاسمی امام مسجد قبا پڑری مہراج گنج۔
میڈیا انچارج: مولانا شجاع الدین، مولانا رفیع الدین نعمانی ۔
اراکین: مولانا امام الدین قاسمی ،مولانا افروز عالم ، مولانا شاہ عالم پپریا،مولانا سہیل احمد قاسمی ،حافظ شاہ عالم ،حافظ اشفاق احمد ،مولانا شہاب الدین قاسمی ،مولانا محمود الحسن قاسمی ندوی،مولانا اعجاز کریمی، مولانا عبد الکریم قاسمی ۔ مولانا صدرعالم صاحب ندوی ،حافظ وقاری ذبیح اللہ صاحب ،حافظ سعید احمد صاحب وغیرہ ۔
اس میٹنگ کے شرکاء کےلئے پُرتکلف ظہرانہ کا انتظام مولانا سعید احمد قاسمی استاذ مدرسہ جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔جس کی اطلاع انجمن تحفظ سنت کے میڈیا انچارج مولانا شجاع الدین نے نمائندہ مشرقی آواز جدید کو دی ہے۔
