بیدر۔ 26؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): نوسوچوہے کھاکر بلی حج کوچلی ، کی طرح  کانگریس پارٹی اس ملک میں ووٹ چوری کی باپ ہے۔ لوگوں کے سامنے یہ بات پہلے ہی آشکار ہوچکی ہے کہ محترمہ سونیا گاندھی اس ملک کی شہری بننے سے پہلے ہی غیر اخلاقی طور پر ووٹر لسٹ میں شامل ہوئیں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہی تھیں۔ ایسے لوگ ہم پرووٹ چوری کا الزام لگانا غلط ہے۔یہ بات سابق مرکزی وزیر جناب بھگونت کھوبا نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہی۔ انھوں نے آگے بتایاکہ بھالکی B.K.I.T میں دیگر ریاستوں کے ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں۔ کالج نے دھوکہ دہی کے ذریعے ان طلبہ کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کیے ہیں، اور کئی انتخابات میں ان کے ذریعہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ایسے لوگوں کا ووٹ چوری کے بارے میں بات کرنا بھوت کے منہ سے بھگوت گیتا سننے کے مترادف ہے۔ووٹ چوری اور دھاندلی کانگریس کلچر کا حصہ ہے۔ اس سے قبل عدالت نے انتخابی دھاندلی کے معاملے میں ایشور کھنڈرے پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ تاہم، کھنڈرے کو بولنے میں شرم آنی چاہیے۔ کانگریس پارٹی ایسا سلوک کر رہی ہے جیسے اسے ملک کے قوانین، آئین، جمہوریت اور خود مختار اداروں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ لوگ آنے والے دنوں میں ایشور کھنڈرے اور کانگریس پارٹی کو سبق سکھائیں گے، جو ہر بار الیکشن میں دھاندلی میں ملوث ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے