بیدر ۔26؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر راج شیکھر پٹیل ہمناآبادسے کانگریس کے سابق اراکین اسمبلی اور دیگر قائدین نے ہمنا آباد میں جناب پٹیل کے رہائشی دفتر پران سے ملاقات کی۔ حال ہی میں بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں ان کی جراحی (آپریشن) ہوئی تھی، اس پس منظر میں ان سے ملاقات کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمان نرسنگ راؤ سوریہ ونشی، سابق اراکین کونسل جناب اروِند کمار ارلی، کے۔ پُنڈلک راؤ، سابق ضلع پنچایت نائب صدر رگھوناتھ راؤ جادھو، سابق ضلع پنچایت اراکین پردیپ کشنور، ودیاساگر شندے، ڈی سی سی کے جنرل سکریٹری دتاتریہ مولگے، ڈی سی سی پسماندہ وِنگ کے صدر شنکر ریڈی اور دیگر موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے