بیدر۔ 26؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): مسلمان ہونے کے ناطے محمد ﷺ سے جو محبت ہمیں ہے ، اس کی وجہ سے آئی لو محمد ﷺکہنے کاہم پوراپورا حق رکھتے ہیں ۔ فرمایانبی کریم ﷺ نے کہ اپنے والدین ، اپنی اولاد ، اپنی جان ومال سے زیادہ مجھ سے محبت کرنا چاہیے۔ تب ہی ایمان کی تکمیل ہوگی۔ یہ بات کانگریس کے ریاستی قائد جناب عبدالمنان سیٹھ نے کہی۔ وہ آج جمعہ کو ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے۔عوام نے نعرہ ء تکبیر اور نعرہ ء رسالت جیسے نعرے لگائے۔اور اس کاجواب دیا۔ عبدالمنان سیٹھ نے آگے کہاکہ ہم آئی لو محمد ﷺ بولتے رہیں گے ۔ چاہے دنیاکاکوئی شخص ہمارے سینوں پر فائرنگ ہی کیوں نہ کردے۔ آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، آئی لومحمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ایساکہنے سے روک نہیں سکتی۔ اس موقع پر موصوف کے ساتھ سیدسرفراز ہاشمی ، سید منصوراحمد قادری ،مجلسی قائد عبدالعزیزمنااور دیگر قائدین اور نوجوان موجودتھے اور ان کے ہاتھوں میں آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پلے کارڈ نظرآئے۔

