چکھلی ضلع بلڈانہ۔ ذوالقرنین احمد 

2 اکتوبر :  گزشتہ مہینے 14 ستمبر 2025 کو مسجد عمر فاروق چکھلی میں سیرتِ نبوی کے عنوان پر تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا اسی کا تحت 15 ستمبر 2025کو سر سید احمد کالج امڑا پورمیں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس مقابلہ میں طالبات کو سیرتِ نبوی پر 3 موضوع دیئے گئے تھے ۔

* مسلمان عورت کے لیے بہترین نمونہ – سیرتِ رل ﷺ

* اخلاقِ نبوی ﷺ – نوجوانوں کے لیے رہنمائی

* رسول اکرم ﷺ کا بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک۔

یہ مقابلے تین گروپس کےتحت لئے گئے *ہائی اسکول گروپ *جونیئر کالج گروپ *سینئر کالج گروپ

ان بچیوں کو تقریر کے لیے پانچ منٹ کا وقت دیا گیا تھا اور اپنے منتخب عنوان پر انہیں تقریر کرنا تھی۔دونوں مقامات پر participent کی تعداد110رہی ہیں ۔اور ان کمپٹیشن میں شامل شرکاء کی تعداد250 رہی ہیں۔ اس تقریری مقابلہ کی نتائج کا اعلان اور تقسیم انعامات 01  اکتوبر  2025 کو بمقام مسجد حضرت عمر فاروقؓ چکھلی میں منعقد کیا گیا جس میں محترمہ ڈاکٹر خان مبشره فردوس صاحبہ،اورنگ اباد (اسسٹنٹ مرکزی سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند) کو مدعو کیا گیا ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس نے موجودہ دور میں بچوں کی تربیت کے چیلنجز اور ان کا حل  اس عنوان کے تحت خواتین کی رہنمائی کی اور بتایا کے والدین کو بچوں کے ساتھ کس  طرح رہنا چاہیئے ۔ماؤں کو بچوں پر بھروسے والا معاملہ رکھنا چاہیے،اللہ پر کامل یقین کرنا چاہیے۔والدین  کو  بچوں کے حق میں دعائیں کرنا چاہیے۔اس طرح والدین  کو بتایا ہے کہ اولاد کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھنا چاہیے۔بچوں کو بھی  ترغیب دی کہ اپنے بڑوں کے ساتھ کس طرح پیش آ نا چاہیے۔نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی توجہ دلوائی۔تمام ہی شرکاء  تقریر سے مستفیض ہوئے۔

اس کے بعد تقریری مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طالبات کو انعامات سے نوازا گیا حوصلہ افزائی کی گئی۔انعامات حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد 20 رہی ہے۔سبھی بچوں کو ٹرافیز اور سیرت کی بکس دی گئی اور ساتھ ہی 90طالبات کو ترغیبی انعامات دیے گئے۔اس کے بعد اظہار تشکر پیش کیا گیا اور الحمدللہ یہ پروگرام کامیاب رہا اور اس میں شرکاء کی تعداد400رہی ہیں۔ اس موقع پر چکھلی جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی محنت و کوشش سے حیات چیریٹبل ہسپتال جو خواتین و بچوں کے مخصوص ہے کا افتتاح بھی ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس کے ہاتھوں عمل میں آیا اور محترمہ خان مبشرہ فردوس کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے