ہم کو گاندھی جی کے اصولوں سے سبق لینا چاہئے!

سہارنپور 2 اکتوبر(احمد رضا): ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ میں گاندھی جینتی 2025 کے موقع پر تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت  ملی تعلیمی ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری و جامعۃ الطیبات کے ناظم حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کی کانفرنس میں اتر پردیش سرکار کے سابق انفارمیشن کمشنر حافظ محمد عثمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ہمارے قابل احترام باپو مہاتما گاندھی ہمیشہ سچ بولتے تھے اور سچائی کو پسند کرتے تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی سادگی کے ساتھ گزاری اور وہ اعلی تعلیم یافتہ تھے انہوں نے وطن عزیز ہندوستان کو آزاد کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اس لیے انہیں مہاتما گاندھی کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مہاتما گاندھی کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور ہمیشہ سچ بولنا اور سچائی کا ساتھ دینا چاہیے  نفرت اور ظلم و تشدد ملک و ملت کے لئے گہرا ناسور ہے ملک کے امن و استحکام کے لئے سبھی کو برابر کے حق و حقوق کے ساتھ ساتھ انصاف بھی ملنا لازم ہے!
گفتگو کے آخر میں قابل احترام قائد حافظ عثمان نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اپنے بچوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرانا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی انسان دنیا میں سر اٹھا کر نہیں چل سکتا انہوں نے لوگوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کیا اور اپنے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرانے کے لیے زور دیا اردو ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن اتر پردیش کے ضلع صدر راؤ عبدالستار نے بھی لوگوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کیا اور اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہنرمند اور باشعور بنانے پر زور دیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے پروفیسر جاوید فیضان صاحب نے سماج میں پھیلی برائیوں پر تنقید کی اور معاشرے کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کے لیے باخبر کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی اندھیروں میں روشنی کے راستے نکلتے ہیں اس لیے اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ بنانے اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔
آل انڈیا جمعیت القریش کے صوبائی سیکریٹری دانش کمال صاحب نے اپنا کلام پیش کیا اور جامعۃ الطیبات میں ہو رہی لڑکیوں کی تعلیم کو سراہا اور جامعہ کے ناظم مولانا محمد یعقوب بلند شہری کو اس نمایا کارنامے کے لیے مبارکباد پیش کی کانفرنس کی صدارت فرما رہے ہیں جامعۃ الطیبات کے ناظم حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کہا کہ جامعۃ الطیبات میں 10 صوبوں کی بچیاں زیر تعلیم ہیں جو مذہبی تعلیم عالمیت تک حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی بارہویں کلاس تک حاصل کرتی ہیں انہوں نے جامعہ کی تعلیمی رپورٹ پیش کی جس کو سبھی مہمانان کرام نے خوب سراہا اور مولانا کے اس عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کی کانفرنس میں حکومت یوپی کے سابق انفارمیشن کمشنر حافظ محمد عثمان صاحب کا گلدستہ دے کر مولانا یعقوب بلند شہری نے پرجوش استقبال کیا اس موقع پر اسلم مرزا نے ادیوگ ویاپار منڈل اترپردیش کی طرف سے حافظ محمد عثمان صاحب، راؤ عبدالستار صاحب اور مولانا محمد یعقوب بلند شہری صاحب کو شال اڑھا کر اعزاز سے نوازا گیا۔
کانفرنس کے نظامت مفتی مجیب الرحمن مظاہری نے کی، اس موقع پر جامعہ کی طالبات نے بھی حمد و نعت،تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کیے شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد ذاکر مظاہری،مولانا سعود الظفر مظاہری،قاری اسعد الرحمن سلیم پوری،مولانا مسعود الظفر مظاہری، قاری محمد اشرف مظاہری،ماسٹر محمد اعظم پرنسپل نیو ماڈل اسکول، ماسٹر محمد نظام پرنسپل گرین لینڈ اسکول، حضرت مولانا نسیم احمد قاسمی صاحب شیخ الحدیث مدرسہ نور الاسلام شاہ پیر گیٹ میرٹھ، حضرت مولانا سمیع الدین قاسمی صاحب استاد حدیث وقف دارالعلوم دیوبند، ڈاکٹر شرافت حسین تھانوی، مولانا رفاقت صاحب نائب ناظم مدرسہ نور ہدایت مساوی، راؤ نعیم صاحب، ماسٹر محمد شعیب صاحب، ماسٹر عبدالعظیم صاحب، مولانا عبدالاحد صاحب مظاہری، محترمہ شازیہ ناز دیوبند، محترمہ کریم بانو، محترمہ عائشہ صدیقہ، ثنا جبیں، نبیلہ جمال، ناظرین نسیم، زینب اکرم، علمہ مہردین، رابعہ افتخار، مسعودہ مصری وغیرہ کے علاوہ دیگر اسکولوں کی معلمات اور علاقے کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے