بسواکلیان: گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO) بسواکلیان کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کے ذمےدار لڑکیوں اور خواتین نے معاشرے کی اصلاح نوجوان لڑکیوں کی تربیت سے متعلق مہم کے مقاصد بتایا, اور کہا کہ 2 اکتوبر تا 12 اکتوبر 2025 ’’احساس مہم‘‘ منائی جارہی ہے۔ مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوان لڑکیوں اور سماج میں یہ پیغام دینا ہے کہ انسانیت سے محبت، ہمدردی اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہی زندگی کا اصل مقصد ہے۔ مہم کے دوران مختلف پروگراموں کے ذریعے اس بات پر زور دیا جائے گا کہ نفرت کو ختم کرکے سماج و معاشرے کو خیر اور بھلائی کی راہ پر گامزن کیا جائے، تاکہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔
مقامی صدر GIO محترمہ مسکان فاطمہ، ضلعی صدر محترمہ صاعقہ صبا,سیکریٹری محترمہ آسما کوثر, ممبر ریشما, جماعت اسلامی بسوا کلیان ناظمہ شعبہ خواتین رخسانہ تحسین صاحبہ،اور محترمہ فہیم آپا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں جہاں ٹیکنالوجی سہولتیں فراہم کر رہی ہے وہیں اس کے کئی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ انسان مصروفیت میں دوسروں سے کٹتا جارہا ہے۔ ایسے میں ’’احساس مہم‘‘ ہمیں انسانیت کی طرف متوجہ کرتی ہے اور ہمدردی، ایثار اور محبت کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔آخر میں احساس مہم کا پوسٹر کا رسم اجراء بھی کیا گیا۔
انہوں نے مہم کے دوران (جی ای او)کی طرف سے ایک رییل میکنگ مقابلہ بھی رکھا گیا ہے، جس میں طلبہ کو "خدمت اور احساس (Serve to Humanity)” کے موضوع پر ایک ویڈیو بنا کر دیے گئے نمبر پر بھیجنی ہے۔ ویڈیو کی مدت 1 منٹ ہوگی۔ ویڈیو بھیجنے کی آخری تاریخ 9 اکتوبر ہے۔ آپ اپنی ویڈیو دیے گئے نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔
