نوگڑھ، سدھارتھ نگر: 29 اکتوبر 2025، بروز بدھ جمعیت اہلِ حدیث حلقہ نوگڑھ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد جامع مسجد مہدئیا، برڈپور نمبر 13 میں نمازِ مغرب کے بعد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مقامی و بیرونی علماء کرام نے شرکت فرما کر اصلاحِ معاشرہ، توحید و سنت کی اہمیت اور دینی شعور بیدار کرنے پر پرمغز خطابات کیے۔

پروگرام میں خطیب اول شیخ محمد ہاشم سلفی (ناظم جمعیت اہلِ حدیث، حلقہ نوگڑہ)، خطیب دوم شیخ شکیل احمد الرؤوفی نائب ناظم جمعیت اہلِ حدیث نوگڑھ اور خطیب سوم حافظ شکیل احمد سلفی رہے۔ جبکہ نظامت اور تلاوت کے فرائض حافظ زبیر احمد اثری نے انجام دیا۔ حمد پاک شیخ محمد عیسیٰ بلال فیضی نے پیش کیا اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم محمد جمیل سلمہ متعلم مرکز آفاق لتحفیظ القرآن الکریم، مہدئیا نوگڑھ سدھارتھ نگر نے پیش کیا۔

 دیگر مہمانِ علمائے کرام میں شیخ غیاث الدین سلفی نائب ناظم جمعیت اہلِ حدیث نوگڑھ، شیخ ابوالکلام آزاد ندوی وغیرہ موجود رہے۔

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں توحید کی دعوت، سنتِ نبوی پر عمل، بدعات سے اجتناب اور نوجوان نسل کی دینی تربیت جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے پروگرام سے بھرپور استفادہ کیا اور دینی جوش و جذبہ کا اظہار کیا۔

پروگرام کے میزبان جناب رفیع احمد ندوی صاحب نائب ناظم جمعیت اہلِ حدیث، ضلع سدھارتھ نگر رہے۔ پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا، جس میں امتِ مسلمہ کی اصلاح، امن و اتحاد اور ملک و ملت کی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے