ظہیرآباد 11/(مشرقی آواز جدید): مستقر کوہیر ٹاؤن میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی ٹمریز اسکول(گرلز) میں آج ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر،،قومی یوم تعلیم،، کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب سے اسکول پرنسپل مسز عالیہ فریدہ صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں اس کو ہم فراموش نہیں کرسکتے اسی طرح سے انکے خدمات کا تذکرہ کرتے ھوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بعد ازاں اسکول کے احاطہ میں طالبات میں مختلف گیمس منعقد کئے گئے۔کھیلوں میں بہترین مظاہرہ پیش کرنے والے طالبات کی ہمت اور حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر مزید پرنسپل صاحبہ نے کہا کہ مذکورہ اقامتی اسکول کرایہ کہ بلڈنگ میں چل رہا ہے جس میں طالبات کو جتنی سہولیات میسر ہونی تھیں وہ نہیں ھو پارہی ہے۔ حکومت نے اقلیتی اقامتی اسکول کے لئے کوہیر میں 5 ایکڑ اراضی مختص بھی کی ہے لیکن ابھی تعمیری کام شروع نہیں ھوا۔ اس سلسلے میں تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اس جانب توجہ دیکر طالبات کے لئے مستقل عمارت کی تعمیر کو عمل میں لائیں۔ طلباء کو پیش آرہی مشکلات کو دور کریں۔واضح رھےکہ اس موقع پر اساتذہ اکرام کے علاوہ طالبات کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔
