بیدر۔ 11؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع میں سال 2023-24تا ستمبر 2025کے دوران ذات پات کے حوالے سے بدسلوکی کے بہت زیادہ واقعات بھالکی تعلقہ میں پیش آئے۔ کاؤنٹر کیس کے ذریعہ چلنے والے ان دردناک حادثات کو دیکھتے ہوئے کل 10؍نومبر کو سابق ایم ایل سی جناب اروندکمارارلی نے بھالکی تعلقہ کے ہلسی تگاؤں اور خدام پور دیہاتوں کادورہ کرتے ہوئے ذات پات کے حوالے سے بدسلوکی کے شکار خاندانوں سے ملاقات کی ۔ اور گزرے ہوئے واقعات پر بات چیت کی۔ اروندکمارارلی نے ان متاثرہ خاندانوں کو حوصلہ دیا اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔
