14؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): میسور دسہرہ ایکزیبشن میں کرناٹک اردو اکیڈمی کا اردو اسٹال با تعاون انجمن ترقی اردو ہند شاخ میسور کا افتتاح بروز جمعرات 13 نومبر بدست جناب تنویر سیٹھ صاحب عمل میں آیا ، جناب ایوب خان صاحب چیئرمین کرناٹک دسہرہ ایکزیبشن اتھارٹی اور شعبہ ٹورزم نے صدارت فرمائی۔انجمن ترقی ہند کے انچارج پریزیڈنٹ نعمت اللہ خان اور ذمےدار رکن عبدالرحمٰن تصویر میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔
