حیدرآباد 17/ نومبر (مشرقی آواز جدید): حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے عمرہ زائرین کی بس جو مکہ مکرمہ سے  مدینہ منورہ جاتے ہوئے راستہ میں ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجہ میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا۔جن میں بیشتر کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے۔جنرل سکریٹری صاحب نے اس المناک حادثہ پر  شدید رنج وغم کا اظہا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی ہم ان غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے اور ان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔
اسی طرح مفتی جاوید صاحب صدر جمعیۃ علماء دیور کنڈہ و نائب صدر جمعیت علماء ضلع نلگنڈہ کا کل بعد نماز عصر اچانک  انتقال ہو گیا تھا۔إناللہ وإنا الیہ راجعون اس موقع پر ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے بہت رنج و غم کا اظہار کیا، وہ صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا کے بہت ہی قریب چاہنے والوں میں سے تھے، اور ریاستی جمعیت علماء کے عاملہ کے رکن تھے، اُنکے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مفتی صاحب مرحوم کے جانے سے نہ ہی جمعیت علماء کی بلکہ قوم کا بھی ایک بڑا نقصان ہے، ہم تمام اراکینِ جمیعت دعا گو ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے ہر نیک اور اچھے کاموں کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے،حضرت کی شخصیت دیورکنڈہ کے اطراف و اکناف کے لئے دینی سماجی و فلاحی خدمات کا ناقابل فراموش کارنامہ رہا ہے۔  واضح رہے کہ حضرت مفتی صاحب کا ریاست کے تمام اہل حق تنظیموں سے تعلق رہا، خصوصا حضرت کی نگرانی میں کئی ایک مساجد تعمیر ہوئیں، اللّہ پاک اہل خانہ کو  صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے