سداسیوپیٹ 15/ نومبر(مشرقی آواز جدید): ریاست بہار میں مجلس اتحاد المسلمین کی عظیم الشان کامیابی پر سداسیوپیٹ میں بس اسٹانڈ کے روبرو شیخ غوث پاشاہ صدر مجلس کی قیادت میں مجلسی قائدین و کارکنان مجلس نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی گونج میں آتشبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے ھوئے جشن منایا۔اس موقع پر وہاں موجود مجلسی قائدین و کارکنان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے کل ہند صدر ورکن پارلیمنٹ عزت مآب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب وصدر ریاستی بہار اختر الایمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی کڑی محنت سے پھر سے بہار میں 5 اسمبلی نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔اور کچھ جگہ معمولی ووٹوں سے شکست ھوئی ہے مجلس اتحاد المسلمین بہار میں سیکلر ووٹوں کی تقسیم کو روکنے کے لئے مہا گھٹ بندھن میں شامل ھونا چاہتے تھے لیکن نام نہاد لیڈروں نے انڈیا الائنس میں شامل نہیں کیا۔ مجلس کو ہرانے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیا اور مجلس کو ہرا نے کی چکر میں خود بری طرح شکست کھاگئے۔ اس موقع پر سابق صدر مجلس الحاج محمد ریاض صاحب، محمد شفیع الدین سابق رکن بلدیہ، محمد واجد سابق رکن بلدیہ، سید ارشد معتمد عمومی، محمد سراج الدین،محمد رضوان، محمد صلاح الدین، محمد علیم،محمد حسن،افروز، عبدالغفار، محمد وقار،عامر قریشی، عتیق، محسن، وقار،طاہر،حفیظ کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔
