ظہیرآباد 15/ نومبر(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد میں مجلس اتحاد السملمین کے بہار اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کی جیت پر مجلس کے دفتر سے ایک جلوس محمد اطہر احمد کی قیادت میں  بس اسٹینڈ چوراہا پہنچ کر نعرہ بازی کی آتشبازی بہت دیر تک ہوئی اور مٹھائی تقسیم کی اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان حیدراآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی فلور لیڈر اور کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج اور اخترالایمان صدر بہار کو اطہر احمد نے مبارکباد پیش کی اور بہار سیمانچل کے ان رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا جو مجلس کے امیدواروں کو جتایا اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس انتخابی مہم میں محنت کی۔
اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری محی الدین غوری ٹاؤن معتمد محمد رفیع شریک معتمرین عامر بن عبداللہ، محمد شعیب، شیخ الیاض خازن محمد تصفور مختلف وارڈوں گے صدور سید محسن، عبدالرحیم، شفیع، مجیب, صدام، ایوب شیخاپور صدر ماجد پٹیل دگوال صدر محمد واجد کرشناپور صدر محمد یونس پارٹی قائدین محمد شفیع محمد شریف محمد علیم،جاوید، عمران، قدیر، اسلم، عابد، عامر،حسین،عباس کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے