بیدر۔ 17؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کی جانب سے تعلقہ بیدر کے مندکنلی گاؤں میں تعمیر کردہ والی بال گراؤنڈ کا اتوار کو افتتاح کیا گیا۔کلب کے صدر ڈاکٹر ناگیش پاٹل نے اس موقع پر کہاکہ موبائل فون کا زیادہ استعمال بچوں اور نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لیے کلب نے جسمانی کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے والی بال گراؤنڈ بنایا ہے۔ گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ زمین کو ہموار کر کے کھمبے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نیٹ اور والی بال کٹس مفت دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی کھیلوں کی سرگرمیاں ذہن کو خوش رکھتی ہیں۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ حقیقی تعامل کا موقع ہوتا ہے۔ رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔ اتحاد بھی قائم ہوتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ موبائل فون سے دور رہیں۔ انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ وہ والی بال گراؤنڈ کا اچھا استعمال کریں۔
کلب کے سکریٹری راجکمار اڑلے، ممبران میں بسواراج مڈکی، ڈاکٹر شرن بُلا، ستیش سوامی، شیوکمار پاکھال، گیان گنگا پاٹل، گاؤں کے قائدینمیں اشوک ایس تیلگانے، ناگناتھ میترے، کاشی ناتھ گورشیٹی، سومناتھ سنت پورے، انیل شیریکار، رمیش شیٹ گنڈے، ارونا اڑلے اور دیگر موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
