نظام آباد 17/نومبر(مشرقی آواز جدید):  دفترِ جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد، اراکینِ منتظمہ ضلع نظام آباد کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حضرت مولانا محمد عمر صاحب قاسمی (مرکزی مبصّر جمعیۃ علماء ہند و جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ریاست کرناٹک) کی خصوصی موجودگی رہی۔ اس موقع پر حضرت مولانا سیّد سمیع اللہ صاحب قاسمی (ناظم ادارہ مظہرالعلوم، امام و خطیب مکہ مسجد نظام آباد) کو دوسری مرتبہ صدرِ جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد منتخب کیا گیا۔
اسی طرح درج ذیل حضرات کو نائب صدور کے منصب کے لیے منتخب کیا گیا۔
1. مولانا اسماعیل عارفی صاحب
2. جناب مولانا مفتی رفیق ذاکر صاحب قاسمی
3. محترم جناب نصیر الدین صاحب
4. جناب سید محمد یحی ظفر صاحب،
اور خازن کے منصب کے لیے
5. جناب عنایت علی افروز صاحب
اجلاس کا آغاز حافظ و قاری عقیل الدین انجینئر (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء بودھن) کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد حضرت حافظ افسر صاحب (صدر جمعیۃ علماء بودھن) نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ بعد ازاں حضرت مولانا سیّد سمیع اللہ صاحب قاسمی نے ضلع نظام آباد کی گزشتہ میعاد کی کارکردگی پیش کی۔
اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی (سرپرست جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد) نے فرمائی۔
بعد ازاں ریاستی مبصّر حضرت مولانا مفتی عبدالغنی صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء ضلع نرمل) نے خطاب کرتے ہوئے ضلع نظام آباد کی کارکردگی کو سراہا اور مزید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ الحمدللہ! ضلع نظام آباد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کا دفتر ذاتی عمارت پر مشتمل ہے۔
مرکزی مبصّر حضرت مولانا عمر صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جمعیۃ کا کام دراصل دین کا کام ہے۔ جمعیۃ علماء کے متعدد شعبے ہیں، لہٰذا تمام شعبہ جات میں سرگرمی اور اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے اور جمعیۃ کو مزید مستحکم کیا جائے۔ اخلاص، حکمت اور صبر کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے۔
آخر میں حضرت مولانا سیّد سمیع اللہ صاحب قاسمی کو شال پہنایا گیا اور مبارک باد پیش کی گئی۔ مرکزی مبصّر کی دُعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی کلمات میں جناب افضل الدین صاحب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر آراکین منتظمہ ضلع نظام آباد کے  منڈلوں کے صدور   اور شہر کے معزز علماء  ودانشواران  نے شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے