بیدر۔ 17؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بنگلوربنیاد ادارہ ’’محفل‘‘ کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ناظم مشاعرہ اور شاعر جناب شفیق عابدی کا ایک جلسہء تہنیت 21؍نومبر بروزجمعہ ، بوقت 6؍بجے شام ڈاکٹر ممتاز احمد خاں میموریل ہال، الامین کمبل پوش پرائمری اسکول بنگلور میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت اعجاز علی جوہر صدر ہندوستانی اردو منچ ، نائب صدر انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک کریں گے۔ مہمانان خصوصی میں جناب محمد عبیداللہ شریف مدیراعلیٰ روزنامہ پاسبان، صدر انجمن ترقی اردو (ہند) کرناٹک، جناب ین ڈی ملا، وظیفہ یاب ڈی سی پی بنگلور، سکریٹری ہندوستانی اردو منچ، جناب مبین منور سابق چیرمین کرناٹک اردو اکادمی، جناب ناصر علی پوری سکریڑی بزمِ میثم، علی پور اور دیگر شامل رہیں گے۔
جناب نیازالدین نیاز صدر، جناب منیراحمد جامی ؔ سکریڑی اور سلیم احمد خان حیات نائب معتمد نے باذوق احباب اورنوجوانوں سے اس جلسۂ تہنیت میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے