فرحت آباد: سیدہ افشاں انجم سی آر پی فرحت آباد اُردو کلسٹر کی اطلا ع کی بمو جب بتاریخ 13 نومبر بروز جمعرات  بمقام سرکاری اُردو ہائیر پرائمر ی اسکول فرحت آباد میں فرحت آباد اُردو کلسٹر کے ادبی و ثقافتی میلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز فرحت آباد اُردو پرائمری اسکول کے طالب علم عباس علی  کی قراتِ کلام پاک سے ہوا۔ حمد باری تعالیٰ پروین بیگم طالب علم کھنڈال اسکول نے پیش کی، نعت شریف کا نذرانہ سید یوسف فرحت آباد اسکول کے طالب ِعلم نے پیش کی۔ ناڑے گیت سرکاری اُردو ہائی اسکول فرحت آباد کے طلباء نے پیش کیا۔ اس کے بعد پروگرام کا آغاز گرام پنچایت کے صدر شر نو سجن نے شمع روشن کے ذریعہ کیا۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے گرام پنچایت کے ممبر امبریش اُو ڑچن اور لکشمی کانت پتار، جناب راجو پائید صدر مدرس سرکاری اُردو ہائی اسکول فرحت آباد، جناب پٹیل صاحب، جناب ظہور مولانا، محمد مخدوم ذمہ داران فرحت آباد دینی مدرسہ، اُردو ای سی او جناب سالار مسعود ڈی ڈی پی آئی آفس کلبرگی، فرحت آباد کنڑا ای سی او جناب دینیش تھمبڑ، بی آر پی بسما تیگنمٹھ، محترمہ اسماء اے پی یف ریسورس پرسن کلبرگی جنوب، محترمہ سلمہ ٰ اے پی یف ریسورس پرسن کلبرگی شمال نے شرکت کی۔
اس موقع پر مُحب اُردو سماجی حرکیاتی جہد کار، وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فرید الدین انعامدار اپنے فرزند اصغر خواجہ سراج الدین انعامدار کے ہمراہ تعلیمی و ادبی میلے میں شرکت کی اور  طلباء کی قابلیتوں کو سراہتے ہوئے فرحت آباد اُردو کلسٹر کے 14 سرکاری اسکول کے طلباء میں اردو –کنڑا، اردو–انگریزی اور اُردو گرامر کی کتابیں تقسیم کیں۔ سی آر پی سیدہ افشاں انجم اور کلسٹر کے تمام صدرمدرسین نے کتابوں کی تقسیم پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ محمد ربانی تعلقہ صدر کروٹا تنظیم، نظام الدین پٹیل ضلعی خازن کروٹا تنظیم،عبدالحکیم معلم سرکاری اُردو ہائی اسکول جیورگی کالونی، محبوب صدر مدرس ندی سنور، امام پٹیل صدر مدرس الامین اسکول جیورگی کالونی، وسیم پٹیل معلم الامین اسٹیشن بازار اسکول، فرحت آباد اسکول یس ڈی یم صدر محمد رکن الدین، یس ڈی یم سی صدر ندی سنور، یس ڈی یم سی صدر سرڈگی بی  ننے بھی اس میلے میں شرکت کی۔ فرحت آباد کلسٹر کے صدر مدرسین، کثیر تعداد میں اساتذہ اکرام، اولیائے طلباء کی شر کت رہی۔
جلسہ کی صدارات گرام پنچایت صدر شرنو سجن نے کی، نظامت کے فرائض اُم سلمی ٰ معلمہ کھنڈال نے انجام دیئے۔ استقبالیہ کلمات اور مہمان کی شال و گلپوشی کے فرائض محمد ربانی معلم کڈنی نے انجام دی۔ سیدہ افشاں انجم سی آر پی تعلیمی وادبی ثقافتی میلے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح تمام مہمانان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اُردو وادبی ثقافتی میلے میں جماعت اول تا چہارم  کے 11 مقابلہ جات اور جماعت پنجم تا ہفتم 13 مقابلہ جات، ہشتم تا دہم 14 انفرادی مقابلہ جات اور اجتمائی 3 مقابلے کوئیز ،جاناپدا نر تیہ ،قوالی مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا ہر مقابلے میں طلبا ء کو انعام اول ،انعام دوم اور انعام سوم سر ٹیفیکٹ، مومنٹو اور میڈل کے ذریعہ نوازا گیا۔ فرحت آباد اُردو کلسٹر سے آئے کثیر تعداد میں طلباء نے مقابلہ جات میں شرکت کی۔ مختلف مقابلہ جات کے ججوں، فرحت آباد کلسٹر سے آئے ہوئے میر معلمین و اساتذہ کے تعاون سے پروگرام کامیاب رہا۔ شکریائی کلمات نظام الدین پٹیل معلم ندی سنور اسکول نے ادا کئے۔ اس طرح فرحت آباد اردو اسکول کی صدر معلمہ محترمہ فوزیہ بیگم اور اسٹاف ممبرس کی زیر نگرانی پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے