جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں تہنیتی پروگرام

ڈومریا گنج (سدھارتھ نگر): تنظیم اوقات، شوق و لگن، منصوبہ بندی، اور عزم محکم و جہد مسلسل میں کامیابی کا راز مضمر ہے۔ اس لیے روشن مستقبل کے لیے بطور خاص طلباء مدارس کی زندگی ان اوصاف سے عبارت ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں جمود و تعطل، سستی و کاہلی، یاس و قنوطیت، عدم تنظیم اوقات کامیابی کے راستوں کے سد مآرب ہیں۔ انسانی زندگی کے سم قاتل ان رزائل سے بچنا بھی ضروری ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار صدر جامعہ محمد شریف فلاحی نے میاں صاحب اسلامیہ انٹر کالج گورکھپور کی جانب سے منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے جنرل نالج مقابلے میں جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کے طلب علم عقیل احمد بن ڈاکٹر اشفاق احمد کے نمایاں مقام (سیکنڈ پوزیشن) حاصل کرنے کے اعزاز میں منعقد ہونے والے تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء مدارس کو کامیابی و عدم کامیابی سے قطع نظر ہر طرح کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اس موقع پر جامعہ کی طرف سے مفتی عثمان علی قاسمی کے بدست تحفہ سے نوازا گیا۔ تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ناظم جامعہ ہاتف کلیم چودھری و نائب صدر شبیر احمد فلاحی ثقافتی پروگرام کے انچارج ماسٹر توقیر احمد نے تہنیت پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ علاوہ ازیں مولانا صغیر احمد رحمانی، اقبال احمد قاسمی عبد الرؤف فلاحی ماسٹر ثناء اللہ شری اشونی کمار کے علاوہ ان کے والدین و برادران نے محمد کاظم، سید کاشف قمر ہاشمی، التمش عمران، و دیگر ساتھیوں نے مبارکباد پیش کیا۔ اور روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے