بتاریخ١٦٫١٥ نومبر؁  ۲۰۲۵ء  بروز سنیچر، اتوار مدرسہ دارالعلوم جوریا، نوگاؤں  کے زیرِ اہتمام دوسرا کل آسام مسابقۂ حفظِ قرآن، حدیث اور سیرت نہایت تزک و احتشام اور روح پرور علمی فضا میں بحسن و خوبی منعقد ہوا۔ اس عظیم الشان علمی و دینی مقابلے میں ریاستِ آسام کی مختلف معاہد اور درسگاہوں سے ایک بڑی تعداد میں متلاشیانِ علومِ نبوت نے شرکت کی۔

مسابقہ مجموعی طور پر پانچ زمروں پر مشتمل تھا:

  • زمرۂ اول: حفظ قرآن کریم ( کامل)
  • زمرۂ دوم: حفظِ قرآن کریم (پندرہ پارے)
  • زمرۂ سوم: حفظِ قرآن (پانچ پارے)
  • زمرۂ چہارم: حفظِ حدیث (100 احادیث، ماخوذ از عمدۃ الأحکام)
  • زمرۂ پنجم: سیرت النبی ﷺ ( منتخب کتاب الرحیق المختوم)

نشستوں کا اجمالی خاکہ

 افتتاحی و استقبالیہ نشست:

پروگرام کا آغاز استقبالیہ نشست سے ہوا جس میں تمام مشارکین ،معزز حکم حضرات و مہمانان گرامی کا آسام کے خاص روایتی طرز پر  استقبال کیا گیا ۔ فضاء نہایت خوشگوار اور جذباتی حرارت سے معمور تھی۔

 دوسری نشست:

اس نشست میں زمرۂ چہارم (حفظ حدیث) کے مشارکین کے مابین مسابقہ منعقد ہوا، جس  میں شیخ معراج الاسلام مدنی صاحب نے صدارت اور شیخ رفیق الاسلام بن حبیب الرحمن درنگی، شیخ عثمان غنی صفاوی اور شیخ سعید الرحمن مدنی صاحب حفظہم اللہ نے حکم کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے۔

تیسری نشست:

اس نشست میں زمرۂ سوم (پانچ پارے) کا مسابقہ ہوا، جس میں شیخ ظہیر الاسلام مدنی صاحب نے صدارت اور حافظ عبدالمتین سلفی صاحب، حافظ عبد الشکور صاحب اور شیخ ریاست حسین سنابلی صاحب حفظہم اللہ نے حکم کی ذمہ داری  سنبھالی۔

 چوتھی نشست:

 اس نشست میں زمرۂ دوم (پندرہ پارے) کے حفاظ کا امتحان لیا گیا ، اس کے  صدر فضیلۃ الشیخ سالم سہیم الدین مدنی صاحب اور حکم حضرات شیخ رفیق الاسلام بن حبیب الرحمن درنگی ، شیخ حافظ عبد الجلیل فیضی اور شیخ ریاست حسین سنابلی حفظہم اللہ رہے۔

آخری نشست (تقسیمِ انعامات) :

آخری اور نہایت اہم نشست میں تقسیم انعامات سے قبل مدرسہ دارالعلوم جوریا کے پرنسپل فضیلۃ الشیخ عبد اللہ مدنی صاحب نے تمام شرکاء خصوصاً نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کیا اور نہایت مختصر مگر جامع خطاب کے ذریعے مسؤولین مدارس کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا،خاص کر   خدمت قرآن کی طرف توجہ دلائی۔

اسی اثناء رکن اسمبلی(حلقہ روپاہی) جناب نور الہدی صاحب کی تشریف آوری ہوئی اور انہوں نے مختصر خطاب فرمایا ۔

بعد ازاں  فضیلۃ الشیخ رفیق الاسلام بن حبیب الرحمن درنگی حفظه الله نے قرآنِ کریم کی فضیلت، خدمت اور اس پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت و ضرورت پر نہایت پراثر،عالمانہ اوربصیرت افروز خطاب فرمایا۔

بعدہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کوخصوصی نقدی انعامات،شہادات التقدیر اور مبارک بادی پیش کی گئی، جب کہ تمام دیگر شرکاء کو شہادت مشارکہ اور تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

پوزیشن یافتگان

زمرہ دوم (پندرہ پارے)

اوّل پوزیشن: ثمین ریحان بن یعقوب علی متعلم مدرسہ دارالعلوم جوریا (نوگاؤں)

دوم پوزیشن: ثاقب احمد بن عبد الخالق متعلم مدرسہ دارالعلوم جوریا (نوگاؤں)

سوم پوزیشن: ابو صدیق بن حفظ الرحمن متعلم پچھم ٹوموکا بوری ماڈل مکتب و حافظیہ مدرسہ (موری گاؤں)

زمرہ سوم (پانچ پارے)

اوّل پوزیشن: سیف اختر بن عبد المناس متعلم پچھم ٹوموکا بوری ماڈل مکتب و حافظیہ مدرسہ (موریگاؤں)

دوم پوزیشن: ابو ایوب بن انوار حسین متعلم مدرسہ عثمان بن عفان لتحفیظ القرآن الکریم، ادھا کھندا، جوریا (نوگاؤں)

سوم پوزیشن: ذیشان احمد بن عزیز الرحمن متعلم پچھم ٹوموکا بوری ماڈل مکتب و حافظیہ مدرسہ (موریگاؤں )

زمرہ سوم (حفظ حدیث)

اوّل: انوار رانا بن ذاکر حسین متعلم مدرسہ دارالعلوم جوریا (نوگاؤں)

دوم پوزیشن: شاہد احمد بن کریم الدین متعلم مدرسہ دارالعلوم جوریا (نوگاؤں)

سوم پوزیشن: حفظ الرحمن بن سروج علی متعلم النور السلفیہ اکیڈمی (درنگ)

زمرہ چہارم (سیرت)

اوّل پوزیشن: انوار رانا بن ذاکر حسین متعلم مدرسہ دارالعلوم جوریا (نوگاؤں)

دوم پوزیشن: فیض الرحمن بن لقمان علی متعلم مدرسہ دارالعلوم جوریا (نوگاؤں)

سوم پوزیشن: شاہد احمد بن کریم الدین متعلم مدرسہ دارالعلوم جوریا (نوگاؤں)

ان کے علاوہ تمام مشارکین مسابقہ کو تشجیعی انعامات اور شہادات مشارکت سے نوازا گیا

اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ عظیم مسابقہ بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا۔ فَللّٰہ الحمْد  والمنۃ

ہم سب سے پہلے اپنے ربِّ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنے فضل سے اس علمی و دینی پروگرام کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

بعدہٗ ہم اعضاء لجنۃ التحکیم کے نہایت ممنون و مشکور ہیں کہ انہوں نے  اپنے قیمتی اوقات کو اس کارِ خیر کے لئے صرف کیے۔فجزاهم الله أحسن الجزاء – آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے