بیدر. 21/نومبر.(محمد یوسف رحیم بیدری): حمیلہ پور کلسٹر سطح پرتیبھا کارنجی مقابلہ جات میں سرکاری اردو hrps درگاہ اشٹور کے طلبہ وطالبات نے حصہ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر محمد انیس الدین صدر SDMC اور جناب عبدالقدوس صاحب رکن گرام پنچایت نے طلبہ وطالبات کے علاوہ اسکول کے میرمعلم اور مددگار معلمین کو مبارک باد پیش کی. اس تعلق سے منعقدہ اجلاس میں جناب مدار خان پٹھان BEO بیدر، جناب تاناجی BRC بیدر ،جناب محبوب استاد میرمعلم حمیلہ پور اردو سرکاری اسکول، اور محمد محسن سر موجود تھے.
اس تقریب کی شاندار کامیابی پر محمد اظہر علی CRP حمیلہ پور کی ستائش کی گئی. جناب انصار بیگ میرمعلم اشٹور اسکول نے دو مددگار معلمات فیض بیگم اور سویتا ٹیچر کی محنت پر انھیں مبارک باد پیش کی. اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ میں دی گئی ہے.
