بیدر ۔26؍ نومبر(محمدیوسف رحیم بیدری): آج بی جے پی کے ضلع دفتر میں یوم دستور منایا گیا۔ ریاستی ترجمان وینکٹیش دوڈیری نے یوم آئین وقف کے موقع پر دستور کی تمہید پر لیکچر دیا۔ انہوں نے دلت برادریوں اور امبیڈکر کے لیے بی جے پی اور شری مودی جی کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدور سومناتھ پاٹل اور گوتمی لمبنی نے آئین کے بارے میں بات کی۔
اس موقع پر بی جے پی قائدین ایشور سنگھ ٹھاکر، پیرپا اورادے، قائدین ایس سی مورچہ ضلع صدور روی نظام پورے ،بابو راؤ کارباری، پرنجپے، وجے لکشمی کوٹگے، مہانندا پاٹل، مہادیوی پاٹل، یوگیشوری سون کامبلے، راجکمار پاٹل نعمت آباد، فرنانڈیس ہپلگاؤں، جئے بھیم بندھو، مہیش دوڈی، سبھاش ورما، راجکمار پولا، رامو دوڈا باوی ،روشن ورما، گوپال کاکڈال، گنیش بھوسلے، نیلیش جادھو، سرینواس چودھری اور کئی دوسرے بی جے پی لیڈران موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سری نواس چودھری، ضلع بی جے پی میڈیا کوآرڈینیٹرنے دی ہے۔
