بیدر۔ 26؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری اردوہائیر پرائمری اسکول بھالکی میں آج 26؍نومبر کو یومِ دستور منایاگیا۔اس موقع پر سب سے پہلے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر کو جناب سومناتھ وردھا نے پھول پیش کیا۔ اپنی تقریر میںمیرمعلمہ محترمہ ناظرہ بیگم نے دستور، اس کے بننے اور نافذ ہونے پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہاکہ بابور اجیندر پرسا اور ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کی کافی محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا یہ دستور ہم ہندوستانیوں کوملا۔ اس دستور کے حوالے سے بھارت کے تمام شہری برابر ہیں۔ تمام شہریوں کو جینے کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔ لہٰذا ہمیں اس دستور کی عزت کرنا چاہیے۔ امسال پرتیبھا کارنجی میں جیت حاصل کرنے والے طلبہ میں توصیفی اسنا دتقسیم کی گئیں۔
اس سال بھالکی میں منعقدہ اردو پرتیبھا کارنجی میں اس اسکول نے سب سے زیادہ 41 مقابلوں میں جیت حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ بنایاہے۔ میرمعلمہ اور تمام اساتذہ نے اس شاندارجیت پر طلبہ کی ستائش کی۔ اور طلبہ وطالبات کو حوصلہ دیا۔ اس تقریب میں میرمعلمہ ناظرہ بیگم کے علاوہ محترمہ سلطانہ بیگم، مسٹر سومناتھ وردھا، محترمہ انم سوداگر، محترمہ حلیمہ بیگم اور طلبہ و طالبات موجودتھے۔ ہدیٰ سعدیہ نے حمد، حمیرا اسلم نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ اور مریم صغیر احمد نے خراج پیش کیا۔ حلیمہ بیگم نے خوبصورت انداز میں نظامت کی۔ انم سوداگر نے سبھی کاشکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلا ع اسکولی ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے