کلبرگی 26 / نومبر. (ڈاكٹر ماجد داغی): آل انڈیا سٹیزن لیگل اکیڈمی شاخ گلبرگہ کی جانب سے 26 نومبر دوپہر دو بجے سٹی اکیڈمی گلبرگہ میں یوم ائین پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا  سٹیزن لیگل اکیڈمی گلبرگہ کے صدر ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال 26 نومبر کو یوم ائین  کے طور پر منایا جاتا ہے ہم ہر سال شہر کے اسکول اور کالجز میں یوں میں ائین پروگرام کا انعقاد سٹیزنز لیگل اکیڈمی کے تحت مناتے ہیں جس میں شہر کے مختلف نامور ایڈوکیٹس طلبہ و طالبات میں ائین  سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں  انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بھی سٹیزن لیگل اکیڈمی گلبرگہ میں یوم ائین  شہر کا نامور تعلیمی ادارہ سٹی اسکول میں منا رہی ہے  یہ پروگرام 26 نومبر کو دوپہر دو بجے منعقدہ کیا گیا ہے جس میں طلبہ طالبات کے علاوہ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ شرکت کریں گے۔

ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ نے کہا کہ ہر شہری وہ مرد ہو یا عورت ملک کا دستور اور اس کے دیے گئے حقوق سے متعلق معلومات رکھنا ہر ہندوستانی کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ کئی احباب ایسے ہیں آج بھی وہ اپنے حقوق کو نہیں جانتے یوم دستور پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے معلومات میں اضافہ کرنے کی اپیل کی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے