منااکھیلی۔ 27؍نومبر (محمد عبدالقدیر لشکری): آج بروز جمعرات ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کی زیرصدارت منعقد کابینہ میٹنگ میں بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے منااکھیلی اور کمٹھانہ گرام پنچایت کو پٹن پنچایت کادرجہ دیاگیا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی منااکھیلی گرام پنچایت کے اراکین اور عوام کی جانب سے امبیڈکر اور بسویشور کے مجسمے پر ہار چڑھاتے ہوے آتشبازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی گئی ۔ منااکھیلی گرام پنچایت کے صدر راجکمار اگسی نے خطاب کرتے ہوئے تمام اہلیان منااکھیلی اور اراکین گرام پنچایت کی جانب سے بیدر جنوب ایم ایل اے، ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل اور میونسپل وزیر جناب رحیم خان صاحب،اور وزیر پریانک کھرگے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ سدرامیا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اسی طرح جناب یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منااکھیلی کی عوام نے بہت سال سے یہ مانگ تھی کہ منااکھیلی گرام پنچایت کو پٹن پنچائت کادرجہ دیا جائے سنتوش ہلیکھیڑ سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی کی جانب سے 2019 میں بھی بیدر سی،ای،او کو اس تعلق سے ایک یاداشت پیش کی گئی تھی اور انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر گرام پنچایت راجکمار نے بھی اس تعلق سے پنچایت میں پروسیڈنگ کی تھی اور بیدر جنوب ایم ایل اے اور ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل نے بھی اسمبلی میں بھرپور نمائندگی کی ۔ میں سبھی کو مبارک باد دیتا ہوں ۔منااکھیلی گرام پنچایت کی جانب سے بہت سے ترقیاتی کام جاری ہیںجس میں مین روڑ کے کمپلیکس کی تعمیر بھی شامل ہے۔آخر میں مسٹر سنتوش ہلیکھیڑ سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی اور جناب محمد فاروق جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی نے بھی خطاب کرتے ہوئے منااکھیلی گرام پنچایت کو پٹن پنچائت کا درجہ دینے پر اراکین پنچایت منااکھیلی اور عوام کی جانب سے تمام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس موقع پرویر سنگپا پواڑے رکن گرام پنچایت ،محمد جاوید رکن گرام پنچایت،سید قدیر رکن گرام پنچایت،سید مبین رکن گرام پنچایت،بھیم شیٹی رکن گرام پنچایت،راجکمار گنگونڈ رکن گرام پنچایت،پنچا سوامی،سید عابد علی حوالدار،محمد رفیق (ڈاکٹر)، ماروتی، محمد حاجی، سبھاش الریڈی سابق رکن گرام پنچایت،وینود کوٹے،سید کریم ناگنکھیری،اور دیگر لوگ موجود تھے۔
