ظہیرآباد۔ 26/ڈسمبر (مشرقی آوازجدید): میڈیا سیکریٹری گرلز اسلامک آرگنائزیشن ظہیر آباد یونٹ طوبی’ ارم کے بموجب جی آئی او میقات 2026ء کے انتخابات جماعت اسلامی ظہیرآباد نارتھ کے امیر مقامی جناب محمد قیصر غوری کے زیر نگرانی اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں منعقد ہوئے جس میں اکثریت آرا سے ظہیرآباد یونٹ صدر کی حیثیت سے انشرا نبیلہ کا انتخاب عمل میں آیا بحیثیت سیکریٹری سیدہ سعدیہ تمکین میڈیا سیکریٹری طوبی’ ارم کیمپس آرگنائزر سمرین بیگم اور دعوہ کوارڈنیٹر افشاں بیگم کو منتخب کیاگیا۔

اس موقع پر امیر مقامی و سرپرست یونٹ محمد قیصر غوری نے منتخب ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جی آئی او طالبات اور نوجوان خواتین کی تنظیم ہے جو سماج کی تشکیل نو کا کام انجام دیتی ہے۔ وہ طالبات کو انفرادی و اجتماعی زندگی قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب دیتی ہے۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی لڑکیوں کی بہترین تربیت کے لئے اس تنظیم سے جوڑیں۔

اس موقع پر معاون امیر مقامی انجنیئر شہباز الدین و جی آئی او ممبرس کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے