انسانی بنیادوں پر حکومت فوری امداد اور رہائش فراہم کرے: ویلفیر پارٹی کرناٹک

بنگلور۔ 29؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): یلہنکا اسمبلی حلقہ کے کو گیلو لے آوٹ میں واقع فقیر کالونی میں سینکٹروں گھروں کو مسمار کیے جانے کے حکومتی اقدام کے خلاف ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر عبدالحمید وانیامبلم اور ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین کی قیادت میں ایک وفد نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثر خاندانوں سے ملاقات کر اُنہیں دلاسہ دیا۔متاثرین سے بالمشافہ گفتگو کرکے اور اس علاقے میں پچھلے کئی سالوں سے سرگرم تنظیموں کے ذمہ داروں سے تبادلہ خیال کے دوران کئی اہم زمینی حقائق سامنے آئے ہیں۔اس علاقہ میں تین رہائشی بستیاں بنی ہیں،فقیر کالونی،نئی فقیر کالونی اور وسیم لے آوٹ۔ان میں حال ہی میں ہوئے انہدامی کاروآئی میں 167مکانات کو مسمار کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 394بچوں سمیت1007افراد متاثر ہوئے ہیں۔فقیر کالونی اس علاقے کی قدیم ترین بستی ہے جہاں لوگ گزشتہ30سالوں سے آباد ہیں۔متعدد مکینوں نے مقامی سیاسی بچولیوں کے ذریعہ 1تا 2لاکھ روپئے ادا کر کے زمین خریدی تھی اور مکانات کی تعمیر پر2تا3لاکھ روپئے خرچ کئے ۔کئی خاندانوں کو حکومت کی جانب سے ‘پروویژنل الاٹمنٹ لیٹر فار سائٹ'(زمین کے عارضی کاغذات) بھی جاری کیا گیا تھا اور اسی پتے پر بجلی کا کنکشن،آدھار کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات فراہم کی گئی تھیں۔ تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ سرکاری دعوے کے برخلاف یہ علاقہ کچرا ڈمپنگ سائٹ نہیں ہے۔انہدام سے قبل مکینوں کو کوئی پیسگی نوٹس نہیں دیا گیا۔گھروں کے اندار موجود سامان سمیت مسمار کیا گیا،جس سے شدید مالی نقصان ہوا۔انہدام کے بعد حکومت کی جانب سے نہ کوئی متادل انتظام کیا گیا اور نہ ہی باز آبادکاری کے اقدامات کیے گئے۔چند مقامی سیاسی عناصر کی جانب سے عوام کو گمراہ کیے جانے کی شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔پھیلائی گئی افواہوں کے برخلاف،وفد کی جانچ میں یہ بات واضع ہوئی کہ یہاں کوئی بھی غیر قانونی مہاجر موجود نہیں ہے۔زمین کے سرکاری یا ناجائز قبضے کا قانونی سوال ثانوی ہے۔بر سوں تک حکومت کا خاموش تماشائی بنے رہنا اور اسی پتے پر سرکاری دستاویزات جاری کرنا،حکومتی ناکامی کی واضع مثال ہے۔رہائش ہر شہری کا بنادی حق ہے اور اس کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ویلفئیر پارٹی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت کو فوری مداخلت کرتے ہوئے متاثرین کو رہائش فراہم کرنی چاہیے،ہونے والے نقصانات کا مناسب معاوضہ دینا چاہیے، دستاویزات رکھنے والوں کے لئے مستقل مکانات تعمیر کر کے فراہم کرنا چاہییاور متاثرہ خاندانوں کی فوری باز آبادکاری کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے چاہیے۔ اس وفد میں ریاست جنرل سکریٹری ریاض احمد،ریاستی سکریٹری طلت یاسمین،بنگلور ساوتھ کے صدر امتاز احمد،سکریٹری دلاور امبر،بنگلور نارتھ کے نائب صدر عبدالصمدکے علاوہ پارٹی کے مقامی ذمہ داران اور ممبران شریک رہے۔ اس بات کی اطلاع میڈیا سکریٹری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے