بیدر۔ 29؍ڈسمبر (پریس نوٹ): ہمارے ہر دلعزیز نوجوان شاعر جناب ملک محی الدین کا چند سال قبل اچانک انتقال ہوگیا۔یہ اردو ادب خصوصاً بیدر کے اردو ادب لئے ایسا سانحہ تھاکہ آج تک بھی بیدر کی ادبی برادری سنبھل نہیں سکی۔ چھ دن قبل ملک محی الدین کے اکلوتے فرزند شاہ علی قادری کی شادی خانہ آبادی میں شرکت نہیں ہوسکی۔اتوار کو ملک محی الدین مرحوم کی اہلیہ اور بچوں کی رہائش گاہ پہنچ کرشاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنے دوست کے فرزند نوشہ انجینئر شاہ علی قادری کی شالپوشی اورگلپوشی کی ۔انھیں مٹھائی کھلاکر اپنی تازہ ترین چار تصنیفات پیش کی جو انھوں نے خوشی خوشی حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نوشہ نے کچھ سال قبل لکھی گئی رپورتاژ بنام’’راوی ‘‘ بھی طلب کی جس میں ان کے والد محترم ملک محی الدین پر لکھاہوا یوسف رحیم بیدری کارپورتاژ شامل ہے۔ وہ بھی فوری طورپر فراہم کیاگیا۔ یوسف رحیم بیدری نے اپنے مرحوم دوست کیلئے دعائے مغفرت کی اور شاہ علی قادری کی عمدہ اور مثالی ازدواجی زندگی کے لئے دعا ؤں سے نوازا ۔
