شیخ محمد ابراہیم مدنی امیر اور مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی ناظم منتخب
حافظ محبوب عالم سلفی
___________________
مورخہ: 28 دسمبر 2025ء بروز اتوار، ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کی نہایت اہم اور فیصلہ کن انتخابی میٹنگ بعد نمازِ ظہر صدر دفتر نوگڑھ میں منعقد ہوئی۔
یہ اجلاس نظم و وقار، سنجیدگی اور باہمی اعتماد کی ایک حسین مثال تھا، جس میں ضلع کے تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے اراکینِ مجلسِ شوریٰ و عاملہ نے سرگرم شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی جمعیت اہل حدیث، مشرقی یوپی کے ناظمِ اعلیٰ مولانا شہاب الدین مدنی حفظہ اللہ بطورِ مشاہد لکھنؤ سے تشریف لائے، جن کی موجودگی نے اجلاس کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ کر دیا۔ مجلس کی صدارت ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض ناظمِ جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے حکمت، سنجیدگی اور حسنِ ترتیب کے ساتھ انجام دیے۔
میٹنگ کا آغاز قاری توحید احمد قاسمی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اس کے بعد مولانا وصی اللہ مدنی نے تمام معزز اراکینِ شوریٰ اور مہمانانِ گرامی کا پُرخلوص اور والہانہ استقبال کیا۔ بعد ازاں صدرِ مجلس مولانا محمد ابراہیم مدنی اور صوبائی مشاہد مولانا شہاب الدین مدنی حفظہ اللہ نے یکے بعد دیگرے جامع، بصیرت افروز توجیہی و رہنما خطابات پیش فرمائے، جن میں دعوت، تنظیم، اتحاد، اور ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کیا گیا۔
اس کے بعد مولانا وصی اللہ مدنی نے اپنے پانچ سالہ عہدِ نظامت کی مفصل اور مدلل روداد پیش کی، جس میں تنظیمی خدمات، حصولیابیوں، آمدن و صرف، تجربات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر روشنی ڈالی گئی۔ اراکینِ شوریٰ نے اس رپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں سہ رکنی انتخابی بورڈ مولانا عبدالرب سلفی(کنوینر) مولانا سراج الدین سراجی اور مولانا مجیب الرحمن رحمانی نے انتخابی مرحلہ شروع کیا۔ عہدۂ امارت کے لیے مولانا عبیدالرحمن سلفی نے مولانا محمد ابراہیم مدنی کا نام پیش کیا، جس پر تمام حاضرین نے بلا تردد اور بیک زبان ہو کر انھیں دوبارہ امیرِ ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر منتخب کرلیا۔
عہدۂ نظامت کے لیے اراکینِ شوریٰ میں سے حلقہ ڈومریا گنج سے تعلق رکھنے والے مولانا جاوید سعید سنابلی نے پُرزور انداز میں شیخ وصی اللہ مدنی کا نام پیش کیا، جب کہ حلقہ اٹوا سے مولانا محبوب عالم عالیاوی نے مولانا فخرالدین ریاضی کا نام پیش کیا، کثرتِ رائے اور باہمی مشاورت کے نتیجے میں، بغیر کسی اختلاف یا شور و ہنگامہ کے، حاضر شدہ 69 اراکین شوری میں سے 54 اراکینِ شوری و عاملہ نے ہاتھ اٹھاکر مولانا وصی اللہ مدنی کی بھرپور تائید کی، اس طرح آپ کو ایک مرتبہ پھر ضلعی جمعیت کا ناظم منتخب کیا گیا۔ جب کہ خازن کے لیے برادرم رفیع احمد ندوی کے معذرت کے بعد متفقہ طور پر مولانا عبدالخبیر مدنی کو چنا گیا۔
انتخابی عمل اور عہدیداران کے انتخاب کے بعد ضلعی جمعیت کے امیر اور صوبائی جمعیت مشرقی یوپی کے ناظم اعلیٰ نے اپنے قیمتی پند و نصائح میں فرمایا کہ آپ لوگ اخلاص و للٰہیت اور باہمی تعاون و مشورہ کے ساتھ جمعیت کے تمام کاز کو فروغ دیں۔
نو منتخب ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنؔی کو جمعیت اہل حدیت مشرقی یوپی کے ناظم مولانا شہاب الدین مدنی، جمعیت حلقہ بانسی سے مولانا عبدالرب سلفی، مولانا عبیدالرحمن سراجی، مولانا عبدالخبیر مدنی، ماسٹر جاوید احمد، جمعیت حلقہ ڈومریا گنج سے مولانا عبدالمنان مفتاحی، مولانا عبدالستار سراجی، مولانا ریاض الدین مدنی، جمعیت حلقہ اٹوا سے مولانا محمد ابراہیم مدنی، مولانا مجیب الرحمن رحمانی، مولانا عبدالوہاب محمدی، جمعیت حلقہ شہرت گڑھ سے مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا جمشید عالم سلفؔی، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا عبدالرشید سلفی، مولانا تاج الدین سراجی، جمعیت حلقہ بڑھنی سے مولانا عبدالرشید مدنی، مولانا شرافت حسین سلفی، مولانا خالد رشید سراجی، جمعیت حلقہ بسکوہر سے مولانا عبدالمہیمن مدنی، مولانا سراج الدین سراجی، مولانا عزیز الرحمن ریاضی ،مولانا غیاث الدین فیضی، جمعیت حلقہ نوگڑھ سے مولانا محمد ہاشم سلفی، مولانا غیاث الدین سلفی، جناب رفیع احمد ندوی، مولانا اعجاز احمد سنابلی، نیپال سے مولانا شمیم احمد ندوی، مولانا محمد نسيم مدنی، مولانا ضیاء الرحمن عبد السلام سلفی، مولانا عبدالحی مدنی، ابوعبدالبرعبدالحی مدنی، ڈاکٹر عبدالغنی القوفی، مولانا مشہود خاں نیپالی، مولانا عبدالقيوم مدنی،سدھارتھ نگر سےمولانا عبدالصمد سلفی، مولانا افضل احسان اثری، ماسٹر اخترکمال، مولانا ضمیر احمد مدنی، حافظ طارق ریاض سراجی، مولانا عتیق الرحمن سراجی، مولانا عبدالستار فیضی،(مہتمم کلیہ)ماسٹر عبدالحسیب (دفتری)، حافظ عبدالرحیم سراجی، قاری عبدالخالق فرقانی، مولانا قمراعظم سراجی، مولانا محمد زبیر سراجی، مولانا جمیل احمد ریاضی، مولاناثمرصادق ریاضی، سراج عالم زخمی، صفی الرحمن فرقانی،مولانا افروز عالم سلفی، مولانا عبدالحفيظ سراجی، مولانا عبدالحسیب، لکھنؤ سے مولانا فریدالدین فیضی، مولانا تقی الدین حجازی دہلی سے مولانا مطیع اللہ مدنی، پونہ سے مولانا ندیم انور سراجی، ممبئی سے عتیق الرحمن سنابلی، یار محمد، ریاض سے مولانا منصور احمد مدنی، برطانیہ سے مولانا شیر خاں جمیل احمد عمری، قطر سے مولانا تبارک علی سلفی، برادرم عبدالشکور اور راقم سمیت دیگر اخوان واحباب اور مولانا کے تلامذہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا ہے۔
اللہ مولانا موصوف کو کماحقہ جماعت وجمعیت کی خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
واضح رہے کہ نو منتخب امیرمحترم شیخ محمد ابراہیم مدنی، جامعہ اسلامیہ خیرالعلوم، ڈومریا گنج کے وکیل الجامعہ کے باوقارعہدہ پر فائز ہیں، آپ انتہائی سنجیدہ، خلیق وملنسار اور عمدہ سیرت وکردار کے حامل انسان ہیں، طویل عرصہ سے دعوت وارشاد اور تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور نومنتخب ناظم اعلیٰ شیخ وصی اللہ عبدالحکیم مدنی حفظہ اللہ علمی، دعوتی، تحقیقی، تصنیفی اور جماعتی حلقے میں ایک معروف شخصیت ہیں، آپ جامعہ اسلامیہ، مدینہ طیبہ کے فیض یافتہ ہیں، کئی کتابوں کے مصنف و مرتب ہیں، جامعہ سراج العلوم السلفیہ اور کلیہ عائشہ صدیقہ جھنڈا نگر کے سینئر استاد اور ماہنامہ السراج میں فقہیات کے کالم کے ساتھ آپ کے مختلف علمی و تحقیقی مضامین مستقل طور پر شائع ہوتے رہتے ہیں، شیخ حفظہ اللہ کو جمعیت و جماعت سے کافی لگاؤ اور دلچسپی ہے اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتے ہیں۔
مرکز آفاق لتحفيظ القرآن الكريم (مدرسہ جلال العلوم) مہدئیا کے ڈائریکٹر برادر مکرم رفیع احمد(لوی) کی جانب سے اس انتخابی میٹنگ میں شریک ہونے والے تمام اراکینِ شوری و عاملہ اور دیگر مہمانوں کی ضیافت کا عمدہ انتظام تھا، اللہ انھیں دنیا و آخرت کی سعادتوں سے سرفراز فرمائے۔آمین!
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام عہدیداران کو خلوص و للہیت کے ساتھ جماعتی کاز کو آگے بڑھانے کی توفیق دے اور تمام ذمہ داران کو باہمی اخوت و ہمت سے جماعتی مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق بخشے۔ آمین!
