بنگلورو. 9/جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): اچانک علی الصبح بلڈوزر لیکر غریبوں سے چھت چھین لینا انسانوں کا کام نہیں ہے۔تھوڑی سی بھی انسانیت ہوتی تو تھنیسندرا کے مکینوں پر جانوروں جیسا سلوک نہ ہوتا۔اگر یہ زمین بی ڈی اے کی ہوتی تو کاروائی ان افسران اور سیاسی لیڈروں پر ہونی چاہئے جنہوں نے انہیں جھوٹے وعدے کئے اور زمینات کی باقاعدہ رجسٹر کروانے میں مدد کی ،کاروائی ان پر ہونی چاہئے تھا،جن سرکاری کارندوں نے بجلی،راشن کارڈ،ووٹر آئی ڈی اور آدھار کارڈ ،اسی اڈرس پر دیا ہے ۔افسوس اس بات کی ہے کہ پیشگی نوٹس کی بغیر بلڈوزرز اور کثیر تعداد میں پولیس سمیت اچانک گھروں کی مسمار کی کاروائی کرنا اور گھریلو اشیاء تک اٹھانے کا موقع نہ دینا،بچے، خواتین،بزرگوں تک کا خیال نہ رکھنا صرف انہدامی کاروائی نہیں ہے بلکہ
انسانی سوز اور گھناؤنی حرکت ہے۔بنگلورو ڈیولپمنٹ اتھارٹی (BDA) کی یہ کاروائی چیرمن اور اس علاقے کے ایم ایل اے کے علم کے بغیرتو ممکن نہیں ہے۔گزشتہ ہفتہ کوگلو میں انہدامی کاروائی سے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوگئے تھے،حکمرانوں کے بڑے بڑے وعدے وفا کے بغیر دوسرا بڑا زخم عوام پر لگادیاگیا۔
کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ کے کنوینر جناب مسعود عبدالقادر صاحب کی نگرانی میں ایک وفد تھنی سندرا کا دورہ کیا اورمتاثرین سے ملاقات کی۔مسلم و غیر مسلم مرد و خواتین نے اپنے رجسٹریشن اور دیگر Documents بتاتے ہوۓ،انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔
محاذ کے کنوینر نے ریاستی اقلیتی امور کے وزیر اور بی ڈی اے کے چیرمن سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوۓ ،اس کاروائی پر اعتراض کیااور انصاف کا مطالبہ کیا۔جناب محمد یوسف کنی جوائنٹ کنوینر کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ نے موجود مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی گزارش کی،کرناٹکا میں کانگریس کو اقتدار پر لانے کے لئے مسلمان،دلت،کمزور طبقات اور مزدوروں نے بڑا کام کیا تھا،آج ان ہی لوگوں پر ایک طرح کا ظلم کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئیندہ کونسی کالونی انہدام کرنے والے ہیں عوام کو بتائیں۔ جناب مسعود عبدالقادر صاحب نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام افسران پرسخت کارروائی ہو جنہوں نے باقاعدہ زمینات کو رجسٹریشن کرواکے دیا ہے۔ایک طرف لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی سے زمین کی خریداری اور انہدامی کاروائی سے بڑے نقصان کی بھرپائی کے علاوہ ان کی زمیں کو انہیں واپس کر دیا جائے۔اس موقع پر جمیعت علماء بنگلور کے صدر مولانا حافظ محمد فاروق ،جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سیکریٹری جناب لبید شافعی،اہل سنت الجماعت کے جناب اللہ بخش اداولآمری صاحب، محاذ کے جوائنٹ سیکریٹری جناب اعجاز احمد،سولیڈیارٹی یوتھ مؤمنٹ کرناٹکا کے صدر ڈاکٹر نسیم احمد وفد میں شریک تھے۔اس بات کی اطلاع جناب یوسف کنی نے دی ہے۔
