ظہیرآباد-09/جنوری(مشرقی آوازجدید): سابق ہندوستانی کپتان و ریاست تلنگانہ کے وزیر محکمہ اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین کے فرزند جناب محمد اسد الدین صاحب نے آج بعد نماز جمعہ ظہیرآباد کی عظیم و تاریخی بارگاہ درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ پر بڑی ہی عقیدت کے ساتھ حاضری دی اور چادر گل پیش کیا اس موقع پر سید شاہ فرحان قادری بغدادی برادر سجادہ نشین نے جناب محمد اظہر الدین صاحب کی صحتیابی اور عمر درازی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر حافظ محمد شکیل، محمد جہانگیر کونسلر، محمد اطہر غوری، محمد باسط رنجول، محمد احمد ایم ڈی اے، محمد وسیم، محمد ایوب خان، محمد فیروز ٹرانسپورٹ، موتی رام کونسلر، محمد معین محمد امین، محمد جاوید، عنایت پہلوان کے علاوہ محبان اولیاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے