حیدرآباد 10/ جنوری(مشرقی آوازجدید): کنٹرولر امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی سے جاری پریس نوٹ کے بموجب زبیر بن نصراللہ ولد محمد نصر اللہ نصیرکو فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے. ڈاکٹر زبیر بن نصراللہ نے بیسویں صدی کے نامور ادیب صحافی موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے زیر نگرانی مکمل کیا. اس تحقیقی مقالے کے مختلف ابواب میں صحافت کی تعریف اور اردو میں صحافت کی روایت ادب اور صحافت بیسویں صدی میں شمالی ہند کے نامور ادیب صحافی جنوبی ہند کے نامور ادیب صحافی اردو صحافت کے فروغ میں خواتین کا حصہ کے تحت موضوع پر تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش.
ڈاکٹر زبیر بن نصراللہ کے پی ایچ ڈی وائیوا کے ممتحن ڈاکٹر محمد ابرارالباقی صدر شعبہ اردو شاتاواہانا یونیورسٹی کریم نگر اور ڈاکٹر شیخ سلیم موظف اسوسی ایٹ پروفیسر اردو انوارالعلوم کالج اور پروفیسر سی کاسم انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی تھے. ڈاکٹر زبیر بن نصراللہ کو اردو میں ڈاکٹریٹ ملنے پر اساتذہ اردو پروفیسر محمد انور الدین . ڈاکٹر محمد ناظم علی پروفیسر محمد اسلم فاروقی. ڈاکٹر محمد مشتاق ڈاکٹر زیبا انجم محمد مجاہد علی اہل خانہ و دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔۔۔۔
