بیدر۔ 10؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع بیدر کے صدر جناب سریش چن شٹی نے بتایاکہ اس مہینے کی 24، 25 اور 26؍ تاریخ کو ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد کے تعاون سے گروناتھ راجگیرا کی قیادت میں ’’ویرلوک کتاب میلہ ‘‘کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جسے سائی اسکول گراؤنڈ میں ہیرے مٹھ سنستھان بھالکی کی جانب سے پیش کیا جائے گا، اور ہر طرح کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس تقریب میں ریاستی سطح کے کئی ادیب، مفکر اور دانشور آ رہے ہیں اور ان کی موجودگی میں بیدر ضلع کے ادیبوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے غیر شائع شدہ تخلیقات کی رسم ِ اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کم از کم 10 کاپیاں جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں، 15.01.2026 تک ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد، کنڑ بھون، لاونیا فنکشن ہال، چکپیٹ، بیدر کے دفتر میں جمع کرائیں تو انہیں جاری کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے 9242428179 یا 9341652131 پر ربط کریں۔اس بات کی اطلاع جناب شیوکمار کٹے، اعزازی سیکرٹری، کنڑ ساہتیہ پریشدضلع بیدرنے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے