بیدر۔ 13؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس اپنی 115ویں برانچ سعودی عرب کے ریاض شہر میں 16؍جنوری 2026ء کو کھولنے جارہے ہیں۔ جس کاافتتاح شاہین انٹرنیشنل اسکول ریاض کے نام سے الغفاقی ، المربع ، ریاض میں16؍جنوری 1:30بجے دوپہر ہوگا۔ جس کے معزز مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ہوں گے۔ اعزاز ی مہمانان میں شیخ عبدالاحد بن عبدالقدوس نظیر ، ایگزیکٹیوڈائرکٹر الوافی عربک پروگرام ریاض ، ممتاز شخصیت ساز ڈاکٹر مبارک کاپڑی، آئی اے ایس کوچ جناب سمیر احمد صدیقی ، اور ممتاز ایکٹویسٹ ولی رحمانی شامل ہیں۔
اس ضمن میں جو اطلاعات دی گئی ہیں اس میں بتایاگیاہے کہ شاہین انسٹی ٹیوشنس ہر سال 3500پلس نیٹ میں کامیاب طلبہ کو دیتاہے۔ جو ہندوستان بھر میں سرکاری ایم بی بی ایس سیٹ حاصل کرنے کا ایک فیصد ہوتاہے۔5ہزار پلس ڈاکٹر س شاہین کے المونی میں شامل ہیں۔ ہندوستان کے 16ریاستوں میں 45ہزار پلس طلبہ ان ہی کے ادارے میں زیرتعلیم ہیں۔شاہین بیدر کی گلف کے علاوہ بھی دنیا بھر کے مزید چار ممالک میں برانچس مبینہ طورپر قائم ہیں۔
