:بیدر۔ 7؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) ATM 24X7 نامی چینل کا آج یعنی اتوار 8؍فروری کو شام 6:30بجے درگاہ پورہ کمان ، روبرو درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ ، نزد اسٹار ٹیلر بیدر میں افتتاح ہوگا۔ یہ بات چینل کے پروپرائٹراورآزاد صحافی مفیض الرحمن نے بتائی اور کہاکہ میرے والد محمد غلام رسول ایڈوکیٹ نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ۔ یہاں تک کہ آج سماج میں جو بڑے لوگ بن گئے ہیں، ان کی میرے مرحوم والدین نے مدد کی تھی۔ میرے چینل کا مقصد بھی عوام کی مدد ہے۔ جتنی ہوسکتی ہے وہ مدد مفیض الرحمن ATMضرور کرے گاان شاء اللہ ۔ مفیض الرحمن نے بتایاکہ شہر بید رکے معروف سیاست دان جیسے رحیم خان رکن اسمبلی اور وزیر بلدیہ و حج مہمان خصوصی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ بیدر جناب ساگر کھنڈرے اور سابق وزیر بنڈپاقاسم پورکے علاوہ جناب محمد غوث چیرمین بلدیہ بیدر بھی مہمانان میں شامل ہیں۔ اسی طرح شہر کی جانی مانی شخصیت کاشف سیٹھ مینجنگ ڈائرکٹر رائل ڈیولپرس اینڈ بلڈرس بیدر کو دعوت نامہ دیاگیاہے ۔ انھوں نے چینل سے متعلق اپنے نیک خیالات کا اظہارکیاہے ۔ اسی طرح ایک اور معروف شخصیت اورخادم الحجاج جناب ایا زالحق سیٹھ بھی اتوار کی اس تقریب میں مدعو کئے گئے ہیں۔ اُردو صحافت کی معتبر آواز اور پختہ کار شخصیت جناب عبدالعلی ایڈیٹر روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک ‘‘ کو بھی اس تقریب میں مدعو کیاگیاہے۔ وزیر بلدیہ اور حج رحیم خان صاحب کے چھوٹے بھائی عزیز خان بھی تشریف لائیں گے۔ جناب اعجاز الحق ، کانگریسی قائد ناصر خان ، مرحوم جاوید احمد سابق وائس چیرمین کے فرزند محمدجنید ،جناب غالب ہاشمی ،جناب محمد اسدالدین چیرمین محمد علیم الدین فاؤنڈیشن بیدر، جناب سید سرفراز ہاشمی ،جناب مبشرسندھے، ایم ڈی ذیشان اسٹارمینس وئیر تقریب میں شریک رہیں گے۔
جناب مفیض الرحمن نے کہاکہ میرے والدین کو اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں رکھے ۔ انھوں نے میرے لئے سچے خواب دیکھے تھے اور اپنے بچوں کودوسروں کی مدد کرنے کی راہ دکھائی تھی۔ مجھ سے جوکچھ ہوسکتاہے میں اپنے اس چینل کے ذریعہ ضرور کروں گا، یہ میراوعدہ ہے۔
