منااکھیلی۔4/فروری (عبدالقدیر لشکری): ہمنااباد کے زیر پیٹ میں سابق وزیر جناب راج شیکھر پاٹل نے منگل کے روز سنگناتھ سیوا سمیتی کی جانب سے منائی جانے والی تاریخی سری سنگمناتھ مندر کے احاطے میں منعقدہ ہولیکا دہن کے ذریعے تہوار کا افتتاح کیا۔
مذہبی روایت کے مطابق انجام دئے جانے والی اس پوجا کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے اس شاندار ہولی کے تہوار میں شرکت کرنا بہت خوشی کی بات ہے جو کے ہمارے بزرگوں کے زمانے سے مذہبی روایت کے مطابق زیرپیٹ محلے میں منعقد کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، مسٹر ابھیشیک پاٹل ڈی سی سی بینک نائب صدر، ریون سدپا پاٹل، ڈائریکٹر کے ایم ایف، مسٹر گنیش پاٹل، امیش جمگی، یوتھ کانگریس صدر ہمنااباد اور دیگر بہت سارے لوگ موجود تھے۔
