اعظم گڑھ،18 مارچ (نامہ نگار): موضع شیوراج پور، ضلع اعظم گڑھ کے محمد زیاد بن حافظ محمد خالد اصلاحی نے صرف تین سال کے قلیل عرصے میں حفظِ قرآن کی عظیم سعادت حاصل کرلی.محمد زیاد کی یہ شاندار کامیابی مدرسہ اسلامیہ عربیہ حفیظ العلوم، شیوراج پور میں پروان چڑھی، جہاں انہوں نے نہ صرف حفظِ قرآن مکمل کیا بلکہ اسی ادارے سے مکتب پنجم کا امتحان بھی کامیابی کے ساتھ پاس کیا۔کم سنی میں حفظِ قرآن جیسی عظیم نعمت حاصل کرنا غیر معمولی محنت، مضبوط ارادے اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل کے بغیر ممکن نہیں۔ محمد زیاد اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
اس موقع پر بلڈ ڈونیشن کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے محمد زیاد ،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔الفلاح کے صدر اسماعیل شیخ نے بچے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
