(عبد المبین منصوری)
سدھارتھ نگر:
سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کی ریاستی صدر کی ہدایت پر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر سماج وادی پارٹی سدھارتھ نگر کی مہیلا سبھا کے کارکنوں نے بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کی ضلع صدر سنیتا گوسوامی نے کی۔
احتجاج کے دوران یوتھ بریگیڈ کے قومی سیکرٹری خورشید احمد خان نے بیان دیا کہ گیس سلنڈر کی قلت کو لے کر ہندوستان سمیت اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں کئی دنوں سے افراتفری اور ہنگامہ آرائی ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن ہو رہی ہے۔یہ مسئلہ براہ راست خواتین سے متعلق ہے۔ پہلے ناقابلِ برداشت مہنگائی اور پھر مشکلات خواتین کی زندگیاں بدتر کر رہی ہیں۔
مہیلا سبھا کی ضلع صدر سنیتا گوسوامی نے کہا کہ عام لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں بڑھتی ہوئی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے مرکزی اور اتر پردیش حکومتوں کا یہ دعویٰ کہ گیس کی کوئی کمی نہیں ہے عام لوگوں اور خواتین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اور ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔
مہیلا سبھا کے ضلع جنرل سکریٹری/ضلع پنچایت ممبر، رندھو پاسوان نے کہا کہ گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، خواتین لمبی لائنوں میں بے ہوش ہو رہی ہیں، گیس ایجنسیوں پر دلالوں اور کالا بازاری کرنے والوں کا غلبہ ہے، اور انتظامیہ پوری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی عام آدمی کو گیس کی عدم دستیابی ہے۔
میٹنگ کے دوران ایس پی یووا سبھا کے ریاستی سکریٹری وجے چودھری، کرشنا ناتھ یادو، ضلع نائب صدر سمن یادو،بانسی اسمبلی اسپیکر رخسار بانو، کپل وستو اسمبلی اسپیکر برندواسنی دیوی، اور دیگر نے اتر پردیش کے لوگوں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی اور انتظامیہ کی جانب سے گیس کی قلت کو لیکر حکومت اور انتظامیہ کی سخت مذمت کی۔
اس دوران کرشنا ناتھ یادو، جنید عالم، ورندواسنی گوتم، رضوان خاتون، عاصمہ بانو، روشنی، کرن گپتا، بھاگیرتھی، اندو کنؤجیا خوش نما بانو، کماری پونم مشرا ،سائلہ صدیقی، حسرت النسا ٔ، مومنہ، گوری دیوی، مسکان، انیتا دیوی، ، ممتاز دیوی، سریتا،عرفان، سفینہ خاتون، گڑیا دیوی، اوشا، ریتو یادو، کیلاش دیوی، رانی پرجاپتی، سیتا دیوی اور پارٹی کے سبھی لیڈر اور کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے