بیدر۔یکم اپریل(شاہ شاروق قادری): ضلع بیدر کے اوراد (بی) تعلقہ کے کوٹھا (بی) گرام پنچایت کے ترقیاتی افسران پر بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس پر کرناٹک پرجا شکتی سمیتی کے ضلع یونٹ نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی عرضداشت میں سمیتی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ گرام پنچایت ترقیاتی افسر محترمہ سویتہ ہیر ے مٹھ کے خلاف بدعنوانی کی شکایت درج کی گئی ہے، جس پر تعلقہ پنچایت کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی جا چکی ہے۔تاہم، رپورٹ جمع ہونے کے باوجود ضلع پنچایت بیدر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر سمیتی نے شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کیا جائے اور متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تبادلہ کسی دوسرے ضلع میں کیا جائے۔اس موقع پر ضلع صدر سائی شندے، شہری یونٹ کے صدر ونود شندے، ضلع نائب صدر مہندر کمار ہوسمنی، گرو نعمت آباد، آکاش تریمکھے، راجکمار ہنّیکیری سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

